ڈاکٹر عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر کو ان کی تعلیمی خدمات کے عوض 26؍نومبرکو ’’ حضرت خواجہ ابوالفیض ؒ ایوارڈ ‘‘ دیا جارہا ہے
بیدر، 23 نومبر:جناب سیّدشاہ اسداﷲ حسینی المعروف بہ ثاقب حسینی سجادہ نشین ومتولی درگاہ حضرت سیّدنا خواجہ ابوالفیض ؒ بیدرکے اطلاع بموجب 560واں عرس شریف حضرت خواجہ ابوالفیض ؒ کے مبارک موقعہ پر اس سال سے حضرت خواجہ ابوالفیض ؒ ایوارڈ کا آغاز کیا جارہا ہے۔ مختلف شعبہ حیات میں نمایاں کارکردگی پر بلا تخصیص علاقہ ، مذہب ، ذات، مسلک یہ ایوارڈ عطیہ کیا جائے گا۔ اس سال یہ ایوارڈجناب الحاج ڈاکٹر عبدالقدیر معتمد شاہین ادارے جات کو انکی بے مثال تعلیمی خدمات پر بدست تقدس مآب حضرت سیّدشاہ حسین شبیر حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت گنج بخش ؒ گلبرگہ دیا جائے گا۔ایک کتابچہ ’’حضرت خواجہ ابوالفیض‘‘ ایک مختصر تعارف اور ’’دوسری اہم کتاب آؤ اُردو سے کنڑا سیکھیں ‘‘کی بھی رسم اجرائی عمل میں آئے گی ۔ دونوں تقاریب9بجے شب پروز اتوار 26؍نومبر درگاہ شریف میں منائے جائیں گے۔