سیکٹر ۵۷ کی کونسلر سیٹ پربھی برادریوں کے نام پر ووٹ

سہارنپور (احمد رضا) شہری نگر نگم کی دوسری سب سے اہم کونسلر سیٹ سیکٹر۵۷ کا چناؤ لڑ رہے سیکٹر ۵۷ پشتینی باشندے اور سابق پالیکا ممبر محنت کش اور مخلص امیدوار فضل الرحمان نے ایک گفتگو کے دوران صاف کہاکہمیری پہلی ذمہ داری علاقہ کا سدھار اور علاقہ کے عوام پر جبریہ طور سے رائج کئے گئے ٹیکسوں میں کمی لانا ہوگی انہوں نے کہاکہ گندگی سے جوجھتے شہر کے سبھی پچھڑے علاقوں کو گندگی سے نجات دلاتے ہوئے پینے کے صاف پانی کی مستقل سپلائی ، اسٹریٹ لائٹ اور سڑکوں کی معقول مرمت پر خاصی توجہ دیا جانا بھی میری پہلی کوشش ہوگی اسی سیکٹر سے کانگریس کے مضبوط امیدوار حاجی سلطان عرف کاکو نے بھی ایک ملاقات کے دوران علاقہ اور شہر ترقی کی جانب کامزن رہنے کی بات دہراتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی درستگی نالوں کی صفائی اور ٹیکسوں سے نجات انکی پہلی ترجیح والے کام ہونگے اس سیٹ پر برادری کے ووٹ کی بنیاد پر چار امیدوار چناؤ میدان میں کافی طاقت لگا رہے ہیں وہیں بڑی برادری سے وابسطہ کانگریسی امیدوار حاجی سلطان بھائی نے کہاکہ بنیادی کاموں پر سب سے پہلی توجہ دیجائیگی ایک سوال کے جواب میں کونسلر کا چناؤ لڑ رہے سلطان احمد نے کہاکہ ہماری یہ ذمہ داری ہوگی کہ نگم میں پھیلی رشوت خوری پر لگام لگے اور عوام کے بنیادی کام سہل انداز میں نپٹائے جائیں کسی بھی شکایت کا نپٹارہ افسران حد سے حد تین دنوں میں کریں تاکہ عام آدمی پریشانی سے بچے غریبوں کو راحت انکی پہلی ترجیح ہوگی حاجی سلطان عرف کاکونے زور دیکر کہاکہ ہر صورت بنا کسی لالچ اور دباؤ کے علاقہ کے عوام کی بہتری کیلئے بنیادی کاموں کو ترجیح کیساتھ مکمل کرایا جائیگا سلطان احمد نے یہ بھی علان کیا کہ اگر ہماری جیت ہوتی ہے تب بھی اور اگر ہمکو کام کا موقع نہی ملیگا تب بھی ہم ہمیشہ اپنے علاقہ اور شہر عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار رہیں گے!