جاوید شفیق، محمد طارق اور فہاد علی کے درمیاں سخت مقابلہ سیکٹر ۴۴ کے امیدواروں کا دعویٰ ترقی اور خوشحالی کو ترجیح! 

سہارنپور (احمد رضا) شہری نگر نگم کے سبھی ۷۰ سیکٹروں میں چناؤ لڑنیوالے امیدواروں کی سرگرمیاں روز برو بڑھتی سردی کیساتھ ساتھ اب عروج پر پہنچنے لگی ہیں ہر علاقہ میں چناؤ کا ہی ذکر ہے آپکو بتادیں کہ نگر نگم کے یہاں پندرہ سال بعد ہونیوالینگر پالیکاؤں اور نگر کے چناؤ میں آجکل بہت کچھ بدلاؤ دیکھنے کو مل رہاہے ضلع بھر میں سیاسی جماعتوں کی حالت بہت خراب ہے ہر گاؤں در گاؤں اور شہر میں نگم کے اس بار ہونیوالے چناؤ میں ووٹر علاقہ کے مسائل کو سامنے رکھ کر امیدوار کی حمایت کا اعلان کرتے دیکھے جارہے ہیں جس وجہ سے سماجوادی پارٹی اور بھاجپائی امیدواروں کو ضلع بھر میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے؟ سیاسی جماعتوں کیلئے سب سے اہم نگم چناؤ کی بابت آپکو بتادیں کہ شہر سہارنپور میں پچھلے ستر سے زائد سالوں سے میونسپل بورڈ ہی یہاں عمل میں رہا مگر چند سال قبل ہمکو نگر نگم کا درجہ دے دیاگیا مگر نگر نگم کے ضابطوں کے مطابق ہمکو کچھ بھی سہولیات جیسے، ترقیاتی کاموں کیلئے مناسب بجٹ، افسران کی بڑی ٹیم، نئی بلڈنگ اور بہتر فلاحی منصو بہ آزادی کے ستر سال بعد بھی میسر نہی آج بھی علاقہ در علاقہ گندگی سے دوچار ہے افسران من مانی کرتے ہیں نگم میں بد عنوانیاں عام ہیں اسی وجہ سے عام آدمی بیحد تنگ اور پریشان رہتاہے ! بد قسمتی ہمارے شہر کی کہ ہمکو نگر نگم تو ملا مگر سہولیات اور ترقی کے نام پر سب کچھ ندارد رہاہے !
یوپی سرکار کے ذریعہ گزشتہ دنوں چناؤ کا اعلان کر دئے جانیکے بعد اب یہ امید جاگی ہے کہ امسال پہلے نگر نگم چناؤ کے بعد ہمارے شہر کی بد حالی اور بد صورتی جو برسوں سے افسروں اور مفاد پرست سیاست دانوں کی نااہلی کے سبب یہاں دکھائی دے رہی ہے وہ ضرور دفع ہوجائیگی!
ہمارے شہر کے علا قہ رینچ کا پل ( قطب شیر)کے رہنے والے تعلیم یافتہ نوجوان اور سوشل رہنما بھائی جاوید شفیق نے کہاہیکہ وہ یہاں کے پشتینی باشندہ ہیں اور یہ انہی کا سیکٹرہے علاقہ کے عوام کی بہتری اور ترقی کیلئے وہ چناؤ میدان میں ہیں اور مسائل کے حل کے پیش نظر انکو عوامی حمایت مل رہی ہے !علاقہ سے گزشتہ نگر پالیکا چناؤ میں محض چند ووٹوں سے پچھڑنیوالے نوجوان امیدوار محمد طارق کا دعویٰ ہے کہ آج بھی انکو علاقہ کے عوام کا پیار اور تعاون حاصل ہے اور انکی جیت پکی ہے !اسی سیکٹر ۴۴ کے باشندے سماجوادی پارٹی کے تیز ترار نوجوان فہاد علی بھی یہاں سے امیدوار ہیں انہوں نے کہاکہ وہ کام کے بدلے ووٹ کی اپیل کر رہیہیں اور عوام کا مکمل تعاون انکے ساتھ ہے یہاں تعجب اس بات پر ہے کہ مندرجہ بالا تینوں ہی امیدواروں کی اپنی اچھی پہچان اور مقبولیت ہے تینوں ہی عوام کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں اور تینوں ہی اس علاقہ سے اچھے ووٹ حاصل ہونیکا دعویٰ کر رہے ہیں ! سیکٹر ۴۴ سبھی امیدواروں نے جہاں اپنے اپنے کاموں کے ذریعہ علاقہ کے عوام سے ووٹ کی اپیل کی وہیں تینوں کونسلر سیٹ کے امید واروں سے کل جب دیر رات انکے اپنے اپنے دفتر پر ایک میٹنگ ہوئی تو اس پریس میٹ کے دوران تینوں ہی امیدواروں نے اپنے اپنے انداز میں علاقہ اور شہر کو درپیش مندرجہ بالاشکایات اور مسائل پر تفصیلیروشنی ڈالتے ہوئے سدھار کو ترجیح دی!