اسدالدین اویسی نے سائنس داں ڈاکٹر ممتاز نیر کومبارکباددی برطانیہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن سے حوصلہ افزائی کرنے کی اپیل

نئی دہلی، 19 نومبر

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ممتاز سائنس داں ڈاکٹرممتاز نیر کوان کے ڈینگو، زیکا اور ہیپٹائٹس سی کے ٹیکہ کی ایجاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے برطانیہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن سے ان کی حوصلہ افزائی کرنے اور تحریک دینے کی اپیل کی ہے۔مسٹراویسی نے ڈاکٹرممتازنیرکو مرسلہ تہنیتی خط میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میڈیکل ڈسکوری اور خطرناک بیماری کے خلاف ٹیکہ ایجادکرنے پرمبارکبادپیش کرتاہوں۔آپ نے گلوبل پیتھوجینزکے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔