آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف 210 سرکاری ویب سائٹس نے آدھارکارڈ سے منسلک معلومات عام کی

نئی دہلی19نومبر: آدھار کارڈجاری کرنے والی تنظیم بھارتی مخصوص شناخت اتھارٹی نے کہا ہے کہ مرکز اور ریاستی حکومت کی 200 سے زیادہ ویب سائٹس نے کچھ آدھار کارڈ سے فائدہ اٹھانے والوں کے نام اور پتے جیسی خاص معلومات عام کردی ۔ یوآئی ڈی اے آئی نے ایک آر ٹی آئی کے جواب میں کہا کہ اس نے اس خلاف ورزی پر نوٹس لیا ہے اور ان ویب سائٹس سے معلومات ہٹوا دی ہیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ خلاف ورزی کب واقع ہوئی ۔یوآئی ڈی اے آئی12 ہندسوں کا مخصوص شناختی نمبر جاری کرتا ہے جو ملک میں کہیں بھی شناخت اور گھر کے پتے کا ثبوت کیلئے کافی ہوا کرتا ہے ۔ غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت نے مختلف سماجی خدمت کے منصوبوں کا فائدہ اٹھانے کے لئے آدھار کو لازمی کر دیا ہے۔یوآئی ڈی اے آئی نے کہا کہ اس کی طرف سے آدھارکے نمبرات کوکبھی عوامی نہیں کیا گیا۔ تنظیم نے کہا کہ یہ پایا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں سمیت مرکزی حکومت، ریاستی حکومت کے محکموں کی تقریبا 210 ویب سائٹس پر فائدہ اٹھانے والوں کے نام، ایڈریس، دیگر معلومات اور آدھار نمبرات کو عام عوام کی اطلاع کے لئے عوامی کر دیا گیا۔اس نے ایک آر ٹی آئی عرضی کے جواب میں کہا کہیوآئی ڈی اے آئی نے اس پر توجہ دی ہے اور ان کی ویب سائٹ سے آدھار کارڈ کی تفصیلات ہٹالی گئیں ۔ آر ٹی آئی کے جواب میں کہا گیا ہییوآئی ڈی اے آئی کا بہت منظم طریقہ کار ہے اور وہ اعلی سطحی ڈیٹا سیکورٹی برقرار رکھنے کے لئے مسلسل اپنے نظام کو اپ گریڈ کر رہا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ آدھارماحولیاتی نظام کو اس طرح سے بنایا گیا کہ اس ڈیٹا سیکورٹی اور پرائیویسی کو یقینی بنایا جا سکے جو اس نظام کا اہم حصہ ہے یوآئی ڈی اے آئی نے کہا کہ مختلف پالیسیوں اور طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا ہے، انہیں وقتا فوقتا اپ ڈیٹ کیا گیا ہے او ر یوآئی ڈی اے آئی احاطے کے اندر اور باہر، خاص طور پر ڈیٹا سینٹرز میں ڈیٹا کی حفاظت کے لئے کافی اہتمام کیا گیا ہے۔