سیاسی قتل کی ایک اور روداد ،زخم او رلگیں گے سی پی ایم کارکن پر حملہ، اسپتال میں داخل
تروونتپرم، 19 نومبر سی پی ایم کا ایک کارکن مبینہ طور پر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا سے وابستہ لوگوں کے حملے میں زخمی ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ حملہ کٹاکاڈا میں صبح تقریبا چھ بجے ہوا اور حملہ آور دو موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے متاثر کمار کو دھکا دیا اور اس کے گرتے ہی ہتھیار سے حملہ کر دیا۔وہ بچنے میں کامیاب رہا اور اس کا سرکاری ہسپتال میں چل رہا ہے۔سی پی ایم کے ترجمان اخبار ’’دیشابھمانی‘‘ کا ایجنٹ کمار حملے کے وقت اخبار کی کاپیاں بانٹ رہا تھا۔گزشتہ دو دنوں سے سی پی ایم اور ایس ڈی پی آئی کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف قتل و لوٹ کی محاذآرائی کر رکھی ہے ۔