جماعت اسلامی ہند پارک سائیٹ وکرولی کی جانب سے مورخہ ۱۹؍ نومبر۲۰۱۷ بروز اتوار صبح ۱۰ بجے تا شام ۳ بجے کے درمیان دفتر جماعت اسلامی ہند پارک سائیٹ یونٹ وکرولی میں سومیّا ہسپتال ریسرچ کے تعاون سے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس کیمپ میں بالخصوص بلڈپریشر اور ذیابطیس کے مریضوں کے معائنہ کے ساتھ ساتھ دل کے مریض(ای،سی،جی ،ٹوڈی اور انجیوگرافی ) کے بارے میں بھی رہنمائی کی گئی۔
مذکورہ کیمپ سے جو سومیّا ہسپتال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹروں کے ماہرین کی ٹیم پر مشتمل تھا۔پارک سائیٹ کے لگ بھگ ۱۶۰ لوگوں نے بھرپور استفادہ کیا۔