بھاجپاکوشکست دینے کیلئے مسلم ووٹوں کی تقسیم روکنا ضروری بھاجپاکو ہرانیکے بعد ہی عو ام کو راحت نصیب ہوگی! قاضی شادان مسعود
سہارنپور (احمد رضا) نگرنگم کے میئر چناؤ میں سبھی کچھ جانتے اور پہچانتے ہوئے بھی سماجوادی پارٹی اور کانگریس مسلم ووٹ کے سہارے میئر چناؤ جیتنا چاہتی ہے اصلیت جبکہ یہ ہے کہ یہاں میئر وہی ہوگا کہ جو ایک لاکھ مسلم ووٹ کے ساتھ ساتھ کم از کم چالیس ہزار ہندو ووٹ بھی حاصل کرنیکا اہل ہوگا عجیب بات ہے کہ یہاں تو صرف اور صرف مسلم ووٹوں کو تقسیم کرانیکا جال پھیلایاجارہاہے ہندو ووٹ کیلئے انکو کوئی دلچسپی ہی نہی آخر اس کے پیچھے کیا راز ہیکہ صرف مسلم ووٹ کوہی سبز باغ دکھائے جارہے ہیں سب سے اہم بات ہے کہ پہلی مرتبہ ضلع کی میئر سیٹ پر مسلم امیدوار کی جیت کا راستہ صاف ہواہے یہاں بسپا کے ہردلعزیز امیدوار حاجی فضل الرحمان دلت اور مسلم ووٹ کے تعاون کے ساتھ آج بھار تیہ جنتا پارٹی کے بھاری بھر کم امیدوار سنجیو والیا کے سامنے پہاڑ بنے کھڑے ہیں مگر چند مفاد پرست سیاست دانوں کو اس خاص اہمیت والی میئر سیٹ پر مسلم امیدوار کی جیت ہضم نہی ہوپارہی ہے اسی لئے یہ مٹھی بھر شاطر افراد مسلم طبقہ میں پچھلے دس روز سے لگاتار غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں تاکہ بھاجپاکا امیدوار مسلم کا ووٹ تقسیم ہونے کے بعد بہ آسانی جیت جائے مسلم ووٹ کی تقسیم کے بعد ان شاطر مسلم افراد کو کیا حاصل ہوگا یہ تو وہی جانتے ہیں مگر وقت کا تقاضہ یہی ہیکہ مسلمان جوش کیبجائے ہوش سے کام لیں اور ایک رائے ہوکر جیتنے والے مسلم امیدوار کو ہی ووٹ دیں تاکہ فرقہ پرستوں کو مسلم ووٹ کی طاقت کا سہی سہی اندازہ ہوجائے اور مفاد پرستوں کی سازشیں بھی نیست نابود ہوکر رہجائیں؟جس تیزی کے ساتھ نگر نگم کے پولنگ کا وقت قریب آرہاہے اسی تیزی کے ساتھ کمشنری کی سب سے اہم شہری میئر سیٹ کیلئے یہاں آج سماجوادی پارٹی ، کانگریس، بھاجپا اور بہوجن سماج پارٹی کے امیدواروں کے بیچ سیاسی تکرار بڑھتی ہی جارہی ہے! ہر دن یہاں منعقد ہونیوالی پبلک ریلیوں میں بار بار بہوجن سماج پارٹی کے سینئر قائد قاضی شادان مسعود کا صاف کہناہے کہ کمشنری کے ہر علاقہ میں بھاجپا کے موقع پرست امیدواروں کو ہراکر ہی یہاں کا عوام سکون کے ساتھ رہ سکیگا اسلئے لازم ہے کہ ووٹ سوچ سمجھ کر ہی دیں شادان مسعود نے کہاکہ ہمیں آنیوالے پولنگ کے روز ووٹ کی اہمیت سمجھ کر اپنے ووٹ کا سہی استعمال کرنا ہے اس بار دلت مسلم گٹھ جوڑ سے موجودہ الیکشن کے نتائج پوری ریاست میں نیا اتہاس بن کر سامنے آرہے ہیں ہمیں بھاجپاکو مات دینے کیلئے ووٹ کا سہی استعمال کرنا ہوگا قاضی شادان مسعود نے کہا ہیکہ ہم اس بار سہی سوچ اورسہی پرکھ کے ساتھ جیتنے والے اپنے من پسند سہی امیدوار کو ہی اپنا قیمتی ووٹ دیں اور مفاد پرست ، فرقہ پرست اور موقع پرست بازی گروں کے ناپاک ارادوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ناکام بنادیں تو یہ بڑی جیت ہوگی اور مسلم ووٹ کی طاقت کا سبھی کو وزن بھی معلوم ہوجائیگا! مقامی میئر سیٹ پر سبھی طبقوں میں مقبول سوشل رہبرمقامی سطح پر بے لوث شخصیت کے طور پر جانے پہچانے جانیوالیحاجی ٖفضل الرحمان کا وزن سبھی سے بھاری محسوس کیا جارہاہے! قاضی شادان مسعود نیکہاہیکہ ہمارا میئر چنے جانے کے بعد یہ نگر نگم حاجی فضل الرحمان کی زیر قیادت ہر صورت بنا کسی لالچ اور دباؤ کے ہر ایک علاقہ کے عوام کی بہتری کیلئے ان علاقوں کے بنیادی کاموں کو گزشتہ دوسال کے عرصہ سے ترجیح سے کرائے جارہے ہیں ہماری جیت عوام کی جیت ہے ہم ہمیشہ اپنے علاقہ اور شہر عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے تیارہیں ! نگر نگم چناؤ لڑ کی سرگرمیاں اب عروج پر پہنچنے لگی ہیں نگر نگم کے یہاں ہونیوالے پہلے چناؤ میں اب بہت کچھ بدلاؤ دیکھنے کو مل رہاہے ہر علاقہ میں چناؤ کا ہی ذکر ہے آج بھی علاقہ در علاقہ گندگی سے دوچار ہے افسران من مانی کرتے ہیں نگم میں بد عنوانیاں عام ہیں اسی وجہ سے عام آدمی بیحد تنگ اور پریشان رہتاہے ہماری یہ ذمہ داری ہوگی کہ نگم میں پھیلی رشوت خوری پر لگام لگے اور عوام کے بنیادی کام سہل انداز میں حل کرائے جائیں، بہوجن سماج پارٹی قائد شادان مسعود کا کہناہیکہ حاجی فضل الرحمان کے چناؤ نشان ہاتھی کیلئے ہی اپنے قیمتی ووٹ کس استعمال کیا جانا ہی ہم سبھی کیلئے لازم ہوگا!