مدرسہ چشمۂ فیض ململ کے زیراہتمام آل متھلانچل مسابقۃ القرآن الکریم کاآغازآج،تمام تیاریاں مکمل طلبۂ مدارس کی آمدشروع،علمائے کرام ومہمانان عظام کی آمدسے ململ کاماحول ہواخوشگوار ململ13نومبر ( آمنا سامنا میڈیا )
ململ13نومبر ( آمنا سامنا میڈیا ) مدرسہ چشمۂ فیض ململ مدھوبنی شاخ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے زیراہتمام منعقدہونے والے دوروزہ آل متھلانچل مسابقۃ القرآن الکریم کاآج سے شاندارآغازہونے جارہاہے۔مسابقہ میں شرکت کرنے والے مدارس کے طلبہ کی آمدشروع ہوچکی ہے اوررات تک تمام شرکاء اجلاس گاہ میں پہونچ جائیں گے۔اس کے ساتھ ہی بیرونی علمائے کرام ومہمانان عظام کی آمدورفت کاسلسلہ بھی شروع ہوچکاہے۔یہ اطلاع اجلاس کے کنوینرمولانافاتح اقبال ندوی اورناظم مولاناغفران ساجدقاسمی نے مشترکہ پریس ریلیزکے ذریعہ دی۔انہوں نے کہاکہ پروگرام کی تمام ترتیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اورعلمائے کرام کی آمدکاسلسلہ ملک کے مختلف حصوں سے شروع ہوچکی ہے۔پروگرام کاآغازصبح ۸؍بجے شروع ہوجائے گا۔پروگرام کی ترتیب کے اعتبارسے صبح ۸؍بجے افتتاحی نشست منعقدہوگی جس کی صدارت حضرت مولانامحمدقاسم مظفرپوری فرمائیں گے اوراجلاس کی نظامت مدرسہ چشمۂ فیض ململ کے استاذعربی ادب مولانامحمداسعدندوی کریں گے ۔اس نشست کاافتتاح تلاوت کلام اللہ سے ہوگااوراس موقع پراجلاس کے کنوینرمولانافاتح اقبال ندوی قاسمی ناظم جامعہ فاطمۃ الزھراء ململ خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔کلیدی خطاب حیدرآبادسے تشریف لائے مشہوراسلامی ریسرچ اسکالراورالمعہدالعالی الاسلامی کے استاذحدیث وفقہ مولانامفتی محمدعمرعابدین قاسمی مدنی پیش کریں گے۔افتتاحی نشست کے ختم ہوتے ہی بلاکسی تاخیرکے مسابقہ کاآغازکردیاجائے گا۔مسابقہ کی کارروائی ۱۵تاریخ کی ظہرتک چلے گی۔۱۴؍تاریخ کوبعدنمازعشاء مدرسہ چشمۂ فیض ململ کے فارغین حفاظ کے سروں پرامیرشریعت مولاناسیدمحمدولی رحمانی کے دست مبارک سے دستارفضیلت باندھی جائے گی۔واضح رہے کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ملک کے مشہورعالم دین اورخادم القرآن والمساجدحضرت مولاناغلام محمدوستانوی تشریف لارہے ہیں،مفکرملت مولانااسرارالحق قاسمی ممبرپارلیمنٹ کشن گنج ورکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند مقررخاص کی حیثیت سے شرکت فرمارہے ہیں ۔بیرونی علماء میں دیوبندسے مولانافضیل احمدناصری استاذحدیث جامعہ امام انوردیوبند،مولاناڈاکٹرشکیل قاسمی صدرشعبہ اردواورینٹل کالج پٹنہ ،مولانامحمدرضوان الدین معروی شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا،مولانامفتی مجتبیٰ حسن قاسمی استاذحدیث وفقہ دارالعلوم ماٹلی والابھروچ گجرات،مولاناڈاکٹروقارالدین لطیفی آفس سکریٹری آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ،مولانامحمدخالدقاسمی امریکہ ،مولانامحمدخالدصدیقی ناظم عمومی جمعیۃ علماء نیپال،مولاناانیس الرحمن قاسمی ناظم امارت شرعیہ ،مولانامفتی ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ تشریف لارہے ہیں۔