بھارت میں امن کیلئے ہم نے لاکھوں قربانیاں دی ہیں : مودی

نئی دہلی13نومبر : وزیر اعظم تو اس وقت فلپائن کے دورہ پر ہیں ؛ لیکن الور میں پھر ایک پہلو خان کی گؤ رکھشکوں نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا، تاہم وزیر اعظم فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں بھارتی سماج کے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کو بھارت میں قیام امن کی تفصیلات پر گفتگو کی اور ان کو اپنے خطاب سے بھی نوازا ۔ تمام ہندوستانیوں کوخطاب کرتے ہوئے، ان کے خیالات ملک کی ترقی اور ہندوستانی ثقافتوں سے متعلق بہت سی چیزوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ دنیا بھر میں لاکھوں بھارتی کمیونٹی ہیں برسوں سے ملک سے ہجرت کرکے دوسرے ممالک بسنے کی روایت رہی ہے ؛ لیکن بھارت کی یہ خصوصیت رہی ہیں کہ ہم جہاں گئے جس سے ملے اسے اپنا بنا لیا۔پی ایم مودی نے ہندوستانی تارکین وطن سے کہا کہ ہم بھارت کے اندر مضبوط اعتماد کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں آپ کہیں پر بھی ہوں یا کتنے سالوں یا نسلوں سے باہر ہوں یہاں تک کہ اگر آپ کو ہندوستانی زبان نہیں آتی ہو، لیکن اگر بھارت میں کچھ برا ہوتا ہے تو آپ کو بھی نیند نہیں آتی ہے ۔اور اگر کچھ اچھا ہوا تو آپ بھی خوش ہوتے ہیں ۔ لہذا موجودہ حکومت کوشاں ہے کہ ملک کی ترقی کو دور تک لے جائے کہ دنیا کی برابری کر لیں اور اگر ہم بھارتی ایک بار بھی برابر کر لیں تو میں نہیں مانتا کہ دنیا میں بھارت کو کوئی پیچھے کر پائے گا ۔ مودی نے خطاب میں یہ بھی کہا کہ بھارت کے پاس جو ثقافتی ورثے ہے، کسی بھی دور میں تاریخ میں ایک بھی واقعہ نظر نہیں آ تا ہوگا کہ ہم نے کسی کا برا کیا ہوگا. جب میں دنیا کے مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کرتا ہوں تو یہ بتاتا ہوں کہ پہلی یا دوسری عالمی جنگ میں نہ ہمیں زمین چاہیے تھی نہ ہی ہمیں کسی ملک پر قبضہ کرنا تھا، صرف امن کے لئے ڈیڑھ لاکھ ہندوستانیوں نے شہادت دے دی تھی. ہم ایسے لوگ ہیں جو دنیا کو دیتے ہیں، اسے لینے کے لئے نہیں اسے بہت کچھ ہدیہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا میں کوئی بھی ہندوستانی فخر کر سکتا ہے کیونکہ موجودہ وقت میں بہت سے ممالک میں بدامنی پیدا ہو گئی ہے، لیکن امن برقرار رکھنے کی سمت میں سب سے زیادہ ہندوستان کے سپاہیوں نے اپنی خدمات انجام دی ہیں ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یہاں تک کہ آج دنیا بھر میں بہت سے مصیبت والے علاقوں میں بھارتی فوج تعینات کی جاتی ہے ۔ وزیراعظم مودی نے بھی کہا کہ بھارت بودھ اور گاندھی کی زمین ہے۔ امن صرف ایک لفظ نہیں ہے، لیکن ہم ان لوگوں میں ہیں جنہوں نے امن قائم کرکے دکھا دیا ہے ۔ امن ہماری رگوں میں ہے ۔ مودی نے دعوی کیا کہ بھارت میں تمام فیصلے صرف ترقی کو ذہن میں رکھنے کے بعد کئے جا رہے ہیں۔ اگر 30 کروڑ خاندان بینکنگ کے نظام سے باہر ہیں تو ملک کی معیشت کا کام کیسے کرے گا؟ اس وجہ سے حکومت نے جن دھن منصوبہ شروع کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو آسیان کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے آئے ہیں ۔ یہاں انہوں نے گالا ڈنر کے دوران دیر رات امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سمیت بہت سے ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات کی ۔