راہل گاندھی سے دلت نوجوان رہنما جگنیش میوانی نے ملاقات کی ،ہمارے90فیصدی مطالبات سے متفق راہل گاندھی،جگنیش میوانی
نوساری /گجرات 3نومبر ( آمنا سامنا میڈیا)
گجرات کے نوساری میں آج کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی سے دلت نوجوان رہنما جگنیش میوانی نے ملاقات کی اور اپنے مطالبات سامنے رکھے ۔ ملاقات کے بعد ۔ جگنیش نے کہا کہ راہل گاندھی ہمارے 90 فیصد مطالبات سے اتفاق کرتے ہیں واضح ہو کہ جگنی ویش میوانی کے ساتھ ہونے والی راہل گاندھی کی ملاقات دلت ووٹ کو کانگریس کے کھاتہ میں لا سکتی ہے ؛کیونکہ جگنیش میوانی دلتوں کے درمیان ابھرتے ہوئے لیڈر بن کر سامنے آئے ہیں۔ جگنیش میانی کی راہل گاندھی سے ملنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ کانگریس میں شامل ہوں گے ۔صحافیوں سے خصوصی بات چیت میں جگنیش میانی نے کہا ہے کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ راہل گاندھی ہمارے مطالبات کو پورے کریں گے۔ جگنیش میانی نے صاف کہا کہ وہ بی جے پی کا غرور توڑنے کیلئے جو کرنا ہوگا ہم اس سے دریغ نہ کریں گے ۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی پارٹی میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ واضح ہو کہ گجرات میں پاٹی دار رہنما ہاردگ پٹیل، دلت رہنما جگینش میانی، اوبی سی رہنما الپیش ٹھاکر انتخابات میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ہاردک پٹیل راہل گاندھی سے ملاقات نہیں کی ہے ؛ لیکن کانگریس کیلئے ان کا رویہ نرم ہے ، الپیش ٹھاکر پہلے ہی کانگریس میں شامل ہوچکے ہیں ۔ اس سے کانگریس مضبوط ہو رہی ہے ۔