جے شاہ معاملے کے بعدبی جے پی کوبدعنوانی پربولنے کاحق نہیں امت شاہ اورمودی کے بیان پرکانگریس کاسخت پلٹ وار

نئی دہلی3 نومبر ( آمنا سامنا میڈیا)
کانگریس نے بی جے پی کے صدر امت شاہ کے بدعنوانی کے خلاف دیے جانے والے بیانات پر طنز کرتے ہوئے آج کہا کہ یہ بدبختانہ صورت حال ہے کہ جن کے خاندان کے رکن بدعنوانی میں پھنسے ہوئے ہیں وہی لوگ اس برائی کو مٹانے کی بات کررہے ہیں۔کانگریس کے ترجمان آر پی این سنگھ نے یہاں پارٹی کی باقاعدہ پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ مسٹر شاہ کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی ہماچل پردیش اور گجرات میں بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔حیرت کی بات یہ ہے کہ جے شاہ کا کاروبار ایک سال میں 16 ہزارگناکیسے بڑھا، اس بارے میں مسٹر مودی اور مسٹر شاہ کچھ بولنے کو تیار نہیں ہیں۔