ملی تعلیمی ٹرسٹ کے زیر اہتمام جامعۃ الطیبات حبیب گڑھ میں اصلاحی پروگرام

سہارنپور(احمد رضا)ملی تعلیمی ٹرسٹ کے زیر اہتمام جامعۃ الطیبات حبیب گڑھ میں کل دیر شام مسلمانوں کی تعلیمی اور سماجی پسماندگی دور کرنے پرغور و خوض کیا گیا اور یہ طے پایا کہ بورڈ ملک بھر میں تعلیمی سماجی اور اصلاحی پروگرام منعقد کر کے قوم میں بیداری لانے کی کوشش اور جد و جہد لگاتار جاری رکھی جائیں اور قوم کو تعلیم یافتہ بنانے کے عمل میں مزید محنت کا دائرہ وسیع کیا جانا وقت کا تقاضہ ہے! آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کی ایک اہم میٹنگ مندرجہ بالا نکات پر کل مدرسہ میں سیکڑوں ذمہ دار شہریوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی جس کی صدارت آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے قومی صدر وجامعۃ الطیبا ت کے ناظم مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے کی! کل ہونیوالی اس اہم میٹنگ میں خاص طور پر قوم کی پستی ، تعلیمی بدحالی اور اقتصادی حالات پر غور وفکر کیاگیا اس تقریب میں قومی ملی سماجی اور شہر کے مختلف شعبہ کے سرکردہ حضرات نے شرکت کی جن میں مولانا محمد یعقوب سیتا پور، قاری شاہ جہاں کلکۃ، قار ی محمد افضل روڑکی ، محمد اسلم سور ت گجرات ، مولانا عزیز الرحمن راندیر سورت گجرات ، مولانا عبد السمیع ناندیڑمہاراشٹر ، مولانامحمد سلیم ناندیڑمہاراشٹر ، مولانا امام الدین اعظم گڑھ، مولانا احتشام سرسلی، مولانامحمد سلمان سداس پور، قاری عبدالسبحان مرزاپور ، مولانامحمد رضوان نجیب آباد بجنور ، مولانا محمد اعجاز،حاجی نور احمد ٹھیکیدار ، ڈاکٹر سید عارف ، حاجی رضوان ، مولانا ابوالکلام جھارکھنڈ ، ماسٹر ساجد ، ڈاکٹر محمد ارشد ، حاجی غفران قریشی ، ضیاء الرحمن علیگ، مولانا ریاض الاسلام اوماہی کوٹہ ،مفتی مجیب الرحمن مظاہر ی بڈھا کھیڑہ،صو فی شاہ دین گنگوہ ، وغیر ہ کے نام قابلِ ذکر ہے!