آج گلبرگہ میں تحفظ مسلم پرسنل لاء پر مشاورتی اجلاس
گلبرگہ ،31 اکتوبر:ڈاکٹر محمد اصغر چلبل مدعو خصوصی آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے صحافتی بیان کے بموجب آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے ملک گیر سطح پر تحفظ مسلم پرسنل کی مہم چلائی جارہی ہے۔ طلاق پر پابندی سے متعلق سپرئیم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف ملی بیداری پیدا کرنا اس کا مقصد ہے۔ اس فیصلہ اور مسلم پرسنل لا کے تئیں حکومت کے ناپاک عزائم کے خلاف ملک گیر دستخطی مہم شروع کی جارہی ہے ۔ گلبرگہ میں اس مہم کے اغاز کے بارے میں ایک مشاورتی اجلاس آج یکم نومبر بروز چہارشنبہ دو پہر 2بجے بمقام مرکزی درس گاہ رحامنی حج کمیٹی، نیا ا4159حلہ گلبرگہ میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس اجلس میں مختلف مکاتب فکر کے نمائیندے، علام و مشائیخین کرام دستخطی مہم کو کامیاب بنانے اپنے مشوروں سے نوازیں گے۔ اس اجلاس میں برادران اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔