اُردو یونیورسٹی میں 3 نومبر سے یوم آزاد تقاریب کا آغاز تعلیمی و ثقافتی پروگرامس کا اہتمام۔ایم وی کرشنا راؤ اور پدم شری اختر الواسع کی شرکت

حیدرآباد ،31 اکتوبر:ایم وی کرشنا راؤ(آئی پی ایس) سابق کمشنر آف پولیس، حیدرآباد ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے یوم آزاد تقاریب کا 3؍ نومبر کو افتتاح انجام دیں گے۔ جناب انیس اعظمی، صدر نشین یوم آزاد تقاریب کے بموجب یہ پروگرام صبح 10 بجے ،مانو ماڈل اسکول، فاطمہ نگر، وٹے پلی میں منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے۔ یوم آزاد تقاریب کا 3 تا 12 ؍ نومبر انعقاد عمل میں آرہا ہے۔پدم شری پروفیسر اختر الواسع، صدر‘ مولانا آزاد یونیورسٹی، جودھپور، راجستھان، ’’تہذیبی تکثیریت کے علم بردار: سرسید اور مولانا آزاد ‘‘ کے زیر عنوان مولانا آزاد یادگاری خطبہ دیں گے۔ یہ لکچر 10؍ نومبرصبح 10 بجے ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ یوم آزاد تقاریب کے مختلف پروگرامس 6 تا 12 ؍ نومبر منعقد ہوں گے جن میں تعلیمی نمائش، تحریری و تقریری مقابلے، انتاکشری، کوئز، بیت بازی، رنگ ترنگ اور اسٹاف کے بچوں کے ثقافتی پروگرامس شامل ہیں۔ ڈاکٹر شکیل احمد، پرو وائس چانسلر اور ڈاکٹر ایم اے سکندر، رجسٹرار نے مدعوئین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔