یوگی کابینہ کے وزیر اوم پرکاش راج بھرکا ڈرائیورگرفتا رجس گاڑی سے بچہ ہلاک ہوا وہ کاربرآمد
گونڈہ31اکتوبر
اتر پردیش کے کابینہ کے وزیر اوم پرکاش راج بھرکے قافلہ کی گاڑی سے کچلے جانے والے بچے کی موت کے معاملے میں پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس نے دوروز قبل اس واقعے سے منسلک کارکوبرآمد کیاہے۔پولیس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ ہفتے یوگی کی حکومت کے فلاح وبہبودکے وزیرراج بھر کے قافلے کی ایک کی گاڑی سے ایک بچہ ہلاک ہوگیاتھا۔اس سلسلے میں پولیس نے ضلع کے کرنل گنج کوتوالی کے بھبھوا تہرائے سے گاڑی کے ڈرائیور رام جیت کوگرفتارکیاہے۔ پولیس نے اپنی گاڑی بھی برآمدکی ہے۔