موبائل نمبر کو آدھارسے جوڑنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے مرکز سے مانگا جواب

نئی دہلی ، 30 اکتوبرموبائل نمبر کو آدھار کارڈ سے بنیادی طور پر لنک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا اور چار ہفتے میں جواب مانگا ہے۔وکیل راگھو تنکھا نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر کے ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کے 16اگست 2016 اور 23 مارچ 2017 کے بارے میں اہم اطلاع کو چیلنج کیا ہے، جس میں وزارت نے پرانے موبائل نمبر کے ویری فکیشن اور نیا موبائل نمبر لینے کے لئے آدھار کارڈ کو لازمی کر دیا گیا ہے۔راگھو تنکھا نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کی جان بوجھ کر غلط تشریح کی۔جس کے مطابق سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو حکم دیا تھا کہ پرانے موبائل نمبر کے ویری فکیشن اور نئے موبائل نمبر لینے کے لئے آدھار کارڈ کو لازمی کیا جائے۔جبکہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں ایسا کچھ نہیں کہا تھا۔