ایس آئی او، ممبئی کی جانب سے ورار میں دو روزہ سوشل انٹرنشپ پروگرام

ایس آئی او ممبئی کی جانب سے سوشل انٹرنشپ پروگرام کا انعقاد ممبئی کے ورار مقام پر کیا گیا۔ انٹرنشپ کی ابتدا میں ورار کا سروے کیا گیا اور وہاں کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے دو روزہ سوشل انٹرنشپ پروگرام رکھا گیا۔جس میں صفائی مہم، شجرکاری اور تعلیمی نوعیت کے پروگرام شامل تھے۔ پہلے دن ورار کے علاقوں میں صفائی کے تعلق سے بچّوں کے ذریعے ریلی نکالی گئی اور علاقوں کی گندگی کو صاف کیا گیا۔ راستوں کے کناروں پر شجرکاری کی گئی جس میں ورار کی نگر سیویکہ محترمہ زینت صاحبہ بھی موجود تھیں۔
دوسرے دن کیریئر گائیڈنس کا پروگرام منعقد کیا گیا جس کی ابتدا جناب سہیل سیّد کی تلاوتِ قرآن سے ہوئی۔ تعلیم کی اہمیت پر برادر شہریار انصاری( کیمپس سیکرٹری، ایس آئی او ممبئی) نے روشنی ڈالی جس میں اْنہوں نے طلباء سے مخاطب ہو کر کہا کہ ایجوکیشن حاصل کر نے کے لئے بڑا خواب دیکھے۔ والدین سے کہا کہ آپ اس میں اْن کا بھر پور تعاون کریں اور اْن کے خواب کی تکمیل میں اْنکا ہر وقت ساتھ دیں۔ اْنہوں نے بھارت کے سابق صدر اور میزائل من اے پی جے عبدالکلام کی مثال سے مخاطبین کو سمجھایا۔
جناب سیّد حبیب (معلم الفلاح اسکول ملاڈ ا، سابق ایس آئی او ممبراور سابق رکن ریاستی مجلس شوریٰ) نے کیریئر کا انتخاب کیسے کریں اس موضوع پر طلباء اور والدین سے گفتگو کی جس میں اْنہوں نے طلباء کو اپنی صلاحیتوں اور قابلیتوں کی بناء پر کیریئر کا انتخاب کر نے پر خاص روشنی ڈالی۔
جن طلباء و نوجوانوں نے سوشل انٹرنشپ میں حصہ لیا تھا انہیں ورار کے دو مختلف وارڈ کی نگر سیوکہ پرتیبھا پاٹل اور محترمہ زینت صاحبہ کے ہاتھوں سے انٹرشیپ سرٹیفکیٹس سے نوازاگیا۔

 
جناب محمد حسن شیخ (سیکرٹری ایس آئی او ممبئی) نے اپنے اختتامی خطاب میں حاضرینِ جلسہ سے سوشل انٹرنشپ کے اغراض و مقاصد اور ایس آئی او کا تعارف پیش کیا اور کہا کہ ایسے پروگرام طلباء اور سماج کے درمیان ایک کڑی ہے جو سماج کے مسائل کو طلباء کے ذریعے سے اور طلباء کے مسائل کو سماج کے ذریعے سے حل کر نے میں بڑے کار آمد ہوتے ہیں۔ جس کے ذریعے سے طلباء میں لیڈرشپ، نظم ونسق اور وقت کا صحیح استعمال جیسی چیزیں پیدا ہوتی ہیں اور آخر میں جناب زبیر ( سرکل آرگنائزر، ورار) کے اظہارِ تشکر سے پروگرام کا اختتام ہوا۔
محمد حسن شیخ
(سیکرٹری ایس آئی او ممبئی)