قومی گیت جن من گن پر اداکارہ ودیا بالن کا واضح موقف ، حب الوطنی تھوپی نہیں جا سکتی

نئی دہلی 28اکتوبر:سینما گھروں میں قومی ترانہ بجائے جانے پر جاری شدت پسند گروہوں کے ذریعہ جاری مباحثہ میں فلم اداکارہ ودیا بالن نے بھی اپنی رائے دی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ سینما گھروں میں فلم سے پہلے قومی ترانہ نہیں بجایا جانا چاہئے۔ کیونکہ یہ کسی پر کسی امر کا جبر کیا جانا ہے اور حب الوطنی اظہارو احساس کا نام ہے ؛لہذا دیش بھکتی تھوپی نہیں جاسکتی۔ودیا بالن نے دہلی میں ایک پروگرام میں کہا، "مجھے نہیں لگتا کہ فلم سے پہلے قومی ترانہ بجایا جانا چاہئے۔آپ اسکول میں نہیں ہیں،جہاں آپ دن کی شروعات قوامی ترانے سے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ا س لیے میرا مانا ہے کہ قومی ترانہ وہاں نہیں بجایا جانا چاہئے ۔ واضح ہو کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے بھی اس ذیل میں اپنا فیصلہ سنایا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ سنیما گھروں کو تفریح کیلئے رکھا جائے وہاں دیگر قومی امور مثلا قومی گیت بجایا جانا ضروری نہیں ہے ۔ تاہم انتہا پسند گروہوں کے ذریعہ قومی گیت کو سنیما گھروں میں بجائے جانے کو لازم قرار دینے کی مانگ کر رہے ہیں۔