موبائل آدھار دکھا کر ہوائی اڈوں میں ہو سکیں گے داخل

نئی دہلی 28اکتوبر :اب موبائل آدھار) M-ADHAR ( کا استعمال ہوائی اڈوں میں داخلہ کیلئے بھی کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی والدین کے ساتھ آئے کم عمر بچے جن کی عمر 10سے کم ہو ان بچوں کو شناختی کارڈ دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ شہری ہوا بازی سیکورٹی بیورو نے پریس نوٹ جاری کر اس بات کی جانکاری دی ۔ دی گئی معلومات کے مطابق مسافروں کو ہوائی اڈوں میں داخلہ کیلئے 10 شناختی اشیاء میں سے کسی کو ایک دکھانا ضروری تھا۔ ان میں پاسپورٹ، ووٹر شناختی کارڈ، آدھار یا موبائل آدھار ، پین کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس بھی شامل ہے۔ 26 اکتوبر کو جاری سرکلر کے مطابق اس بات کا یقین کرنے کے لئے کہ مجاز مسافر اپنے نام پر جاری درست ٹکٹ پر سفر کر رہا ہے۔ مندرجہ ذیل شناختی کاغذات میں سے کوئی ایک دستاویز اصل کاپی کے ساتھ چلنا ہوگا تاکہ مسافر کی سکیورٹی کے ساتھ تفتیش کے دوران کسی طرح کا تنازعہ یا بحث نہ ہو۔ اس کے علاوہ قومی بینک کی پاس بک، پنشن کارڈ، معذور ID اور مرکزی / ریاستی حکومت، PSU، مقامی اداروں اور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کا شناخت نامہ بھی درست سمجھا جائے گا۔ طالب علموں کے پاس سرکاری ادارے کی طرف سے جاری شناخت نامہ دکھانے کا بھی اختیار ہے۔