خالق کائنات کی نافرمانی ہماری رسوائیوں کا باعث! یعقوب بلند شہری
سہارنپور 28؍اکتوبر(احمد رضا) اللہ کل عالم کا رب ہے وہ کسی کی بندگی یا شکر کا محتاج نہی کل عالم ہی اللہ کی عبادت اور خالق کائنات کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے لئے رزق ، عافیت اور رحم کی خواہش کرتاہے وہ اللہ کریم اور رحیم ہے سبھی پر کرم فرماتاہے مگر ہم اپنے خالق کی اکثرناشکری کرتے ہیں اور اسی گمراہی کے سبب ہم آفتوں میں اکثر مبتلا رہتے ہیں ہمکو سیدھی راہ اختیار کرناہوگی تبھی فلاح ممکن ہے !مدرسہ معارف القرآ ن آزاد کالونی واقع مسجدِ تقویٰ میں آج قوم سے اہم خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے قومی صدر و جامعۃ الطیبات اور مدرسہ معارف القرآن کے ناظم مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے زور دیکر کہاکہ اے مسلمانو ں اگر دنیا و آخرت میں سرخروئی ،عزت اور کامیابی چاہتے ہو تو حق تعالیٰ کے احکامات اور نبی پاک ﷺ کے نقشے قدم پر چلنا ہوگا مولانا یعقوب بلند شہری نے کہا کہ آج ملتِ اسلامیہ جہالت اور نا خواندگی کے اندھیرے میں ڈوبی پڑی ہے اور دیگر لہو و لعب و اپنے بچوں کی بیاہ شادیوں میں بے تحاشہ فضول خرچی کر رہی ہے آپنے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمان اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے ئیں بالکل فکر مند نہیں ہے اور غیروں کے طریقے پر زندگی گزار رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جان و مال اور اولاد کا مالک حق تعالیٰ ہے اس لئے ہمیں چا ہیئے کہ ہم اپنی جان کو حق تعالیٰ کی عبادت میں لگائیں اور اپنے مال کو اللہ کے راستے میں خرچ کریں اور اپنی اولادوں کو بھی قرآن و حدیث کی تعلیم سے آراستہ کریں اور اعمالِ صالحہ کی طرف ان کی توجہ مبذول کریں انہوں نے کہاکہ آج ہرطرف مسلمانوں اور مذہب اسلام پر حملے کئے جارہے ہیں مسلمانوں کو حراساں کیاجارہاہے اس کے باوجودبھی ہم اپنی اصلاح نہیں کرپارہے ہیں ۔مولانابلندشہری نے کہاکہ دنیاملعون ہے ہمیں دنیاکے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے بلکہ دنیاسے بے رغبتی پیداکرکے حق تعالیٰ کی عبادت میں لگ جاناچاہئے انہوں نے کہاکہ ہماری اصل منزل آخرت ہے اگر ہم نے مرنے سے پہلے آخرت کی تیاری نہ کی تو آخرت میں ہمیں بڑی سزاؤں کا سامناکرنا پڑے گا انہوں نے کہاکہ عبادتیں دو طرح کی ہیں ایک جانی عبادت ایک مالی عبادت ہماری جان بھی اللہ کی اور ہمارامال بھی اللہ کا اسلئے ہمیں اپنی جان اور اپنا مال اللہ کے رضاکے لئے لگانا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ قرآن کریم ہماراپرسنل لاء اور قانون حیات ہے اسلئے ہمیں قرآن کریم کے احکامات پر چلنے اور اس کوسمجھ کر پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے مولانا نے کہا کہ جب مسلمان حق تعالیٰ سے دور ہو جائے گا تو اس کی حیثیت ختم ہو جائے گی اور ہر طرف ذلیل و خوار ہوگاجیسا کہ آپ دنیا میں اپنی آنکھو ں سے دیکھ بھی رہے ہیں اور ایک زند ہ مثا ل آپ کے سامنے روہنگیاں مسلمانوں کی ہے کہ وہ حق تعالیٰ کو بھول چکے تھے آج معاشرے میں علی الاعلان حق تعالیٰ کی نا فرمانیاں ہو رہی ہیں اور بے حیائی بے پردگی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔انہوں نے لوگوں سے حق تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونے کی اور اس کے احکامات پرچلنے کی ہدایت کی اور بے حیائی ، بے شرمی اور بے پردگی سے بچنے کی تلقین فرمائی انہوں نے لوگو ں سے پرُزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی آراسۃکرائیں ! مولانایعقوب فرمایا کہ ایمان کے دوکلمہ ہیں پہلے کلمہ میں اللہ کی وحدانیت ہے اور دوسرے کلمہ میں رسول اللہ کی رسالت کا اقرار ہے جو اللہ کی اطاعت کرے گا وہ جنت میں جائے گا اور جو اللہ کی اطاعت نہیں کرے گا وہ سیدھا جہنم میں جائے گا بس اگر کوئی شخص دنیا میں کامیابی چاہتاہے تواس کو آپ ؐ کی سیرت اپنانی ہوگی آپؐ کے طور طریقہ پر چلنا ہوگا یہیاللہ کا سچ پر مبنی اصل پیغام ہے کہ جسکو پھر سے عام کر کے ہم غیروں کو بھی اپنا بنا سکتے ہیں!