یکم نومبر سے طویل فاصلے والی ٹرینوں کے اوقات اور نمبرکی تبدیلی ہوگی
نئی دہلی27اکتوبر:آنے والے مہینے میں یعنی نومبرمیں ریلوے کئی ٹرینوں کا ٹائم اور نمبر تبدیل کیا جا رہا ہے۔ جو مسافروں کو یہ جاننا بہت ضروری ہے۔ریلوے ایسا اس لئے کر رہا ہے کیونکہ مسافر جلد سے جلد منزل تک پہنچ پائیں۔ ٹرینوں کی ٹائمنگ میں 15 منٹ سے لے کر 2 گھنٹے تک کم کیا گیا ہے۔ ہندوستانی ریلوے 1 نومبر سے طویل فاصلے والی 700 ٹرینوں کاسفر کرنے کا وقت کم کرنے جا رہا ہے۔ان میں 48 پرانی ٹرینوں کو سپرفاسٹ ٹرین بنانے کا بھی منصوبہ ہے۔ 48 ٹرینوں کی اوسط رفتار 55 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ کی جائے گی۔ یہ ایک نومبر سے نافذ ہونے والا ہے۔نئے ٹائم ٹیبل نافذ ہونے سے اودھم پور ٹرین سپرفاسٹ ہو جائے گی۔ اس کی رفتار میں اضافہ ہو جائے گا۔ جن ٹرینوں کا وقت بدلے گا، ان میں 15548 ایل ٹی ٹی ۔جے نگر،19046 چھپرا سورت ایکسپریس، 12168 وارانسی۔ایل ٹی ٹی ، 12295 سگھمترا ایکسپریس، 14115 ہردوار ایکسپریس، 12427 ریوا ایکسپریس اور اودھم پور ایکسپریس شامل ہیں۔
ان ٹرینوں میں بھی کی جائے گی تبدیلی
15065/15066 گورکھپور۔پنویل (ہفتے میں چار دن)، 15067/15068 گورکھپور۔باندرہ (ہفتہ وار)، 19305/19306 اندور۔گوہاٹی (ہفتہ وار)، 22163/22164 بھوپال۔کھجوراہوں (روزانہ)، 22167/22168 سنگرولی۔نظام الدین ( ہفتہ وار)19041/09042 باندرا۔غازی پور سٹی (ہفتے میں دو دن)، 22433/22434 آنند وہار۔غازی پور سٹی (ہفتے میں دو دن)، 22427/22428 آنند وہار۔بلیا (ہفتہ وار)
15063/15064 گورکھپور۔لوک مانیہ تلک (ہفتہ وار)، 17323/17324 ہبلی۔وارانسی (ہفتہ وار)، 20903/20904 وڈودرا۔وارانسی مہامنا ایکسپریس (ہفتہ وار)، 16793/16794 رامیشورم۔فیض آباد (ہفتہ وار)، 11901/11902 متھرا۔کروچھیتر (ہفتے میں پانچ دن)، 14117/14118 الہ آباد۔بستی (ہفتے میں پانچ دن)، 12571/12572 گورکھپور۔آنند وہار ہمسفر ایکسپریس ( ہفتہ وار) سمیت کئی دیگر ٹرینوں کو بھی ریلوے کے نئے ٹائم ٹیبل میں شامل کیا گیا ہے۔