’’اب کی بار، سینسر شپ سرکار‘‘ دیکھنے ،کھانے اورپہننے کے فیصلے حکومت کررہی ہے:سرندیپ سرجیوالا

نئی دہلی27اکتوبر
کانگریس کے رہنما سرندیپ سرجیوالا نے جمعہ کو بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزکی بی جے پی حکومت ’’سینسر شپ حکومت‘‘ بن چکی ہے۔ دراصل ان کا نشانہ ایک شوکی طرف تھا۔ایک ٹی وی شو میں شیام رنگیلا کے ایکٹ کومبینہ طور پر سینسر کر دیاگیا۔اس پر لکھے ایک مضمون کے لنک کے ساتھ سرندیپ سرجیوالا نے ٹویٹ کیاکہ اب کی بار، سنسر شپ سرکار! بی جے پی اب فیصلہ کرے گی کہ آپ کیا دیکھتے ہیں، کیا کھاتے ہیں، کیا پہنتے ہیں؟۔غور طلب ہے کہ 2014 کے عام انتخابات میں بی جے پی کی جانب سے نعرہ دیا گیا تھا’’اب کی بارمودی سرکار‘‘جو کافی مشہور ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق رنگیلانے بتایا، ‘شو میں اپنی پریزنٹیشن دینے کے لئے مجھے بلانے سے پہلے وہ جانتے تھے کہ میں مودی جی اور راہل گاندھی جیسے لیڈروں کی نقل کرتا ہوں۔شروع میں انہوں نے مودی کی نقل نہیں کرنے کو کہا لیکن راہل کو لے کر انہیں کوئی اعتراض نہیں تھا۔