آدھارکو لازمی بنانے کے مرکزکے فیصلے کے خلاف ممتابنرجی کی سرکارسپریم کورٹ پہونچی، 30 اکتوبرکوسماعت ہوگی
نئی دہلی27اکتوبر:سماجی بہبود کے کئی منصوبوں کا فائدہ اٹھانے کے لیے آدھارکو لازمی بنانے کے مرکزکے فیصلے کے خلاف ممتا بنرجی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہیں۔سپریم کورٹ نے 30 اکتوبر کو مغرب بنگال کی حکومت کی طرف سے درخواست کی پرسماعت کی ہے۔جسٹس اے کے سیکری اور اشوک بھشن کی بینچ یہ سماعت کریں گے۔سینئر وکیل اور ایم پی کلیان بنرجی نے کہا کہ درخواست پہلے ہی دائر کی گئی تھی، اب 30 اکتوبر کو بینچ کے سامنے اس پر سماعت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ مغربی بنگال حکومت نے ان دفعات کو چیلنج کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بغیر آدھار کارڈ کے کئی سماجی بہبود کے منصوبوں کے فوائد کو آگے نہیں بڑھایاجائے گا۔اس سے پہلے25 اکتوبر کو مرکز نے عدالت عظمی کو بتایا تھا کہ جن لوگوں کے پاس 12 عدد کا بایومیٹرک فکیشن نمبر نہیں ہے، انہیں کئی سرکاری اسکیموں کا فائدہ آگے پاتے رہنے کے لیے بنیادی طور پرآدھار کومنسلک کرنے کی ڈیڈ لائن کوبڑھا کر اگلے سال 31 مارچ کردیا گیا ہے۔