بی جے پی حکومت میں آنگن باڑی کارکنان،شکشامتراورطالبات تک کولاٹھیاں مل رہی ہیں ریاستی صدر راج ببر نے زخمی آنگن باڑی اہلکاروں سے ملاقات کی ،سرکارپرڈکٹیٹرشپ کاالزا�

اکتوبر : اتر پردیش میں گذشتہ منگل کو آنگن باڑی کارکنوں پر ہوئی لاٹھی چارج کے بعد کانگریس ریاستی صدر راج ببر نے سول ہسپتال جاکر زخمی آنگن باڑی ملازمین سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے یوگی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اندر انسانیت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے دارالحکومت میں چل رہے احتجاج کے دوران یہ خواتین پولیس لاٹھی چارج میں زخمی ہوئیں تھیں۔راج ببر نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چاہے وہ شکشا مترہوں،بی ایچ یوکی بچیاں ہو یا پھر آنگن باڑی کارکن، یوگی حکومت کی حکمرانی میں ہر کسی کو آواز اٹھانے کے بدلے لاٹھیاں مل رہی ہیں۔کانگریس صدرنے یہ بھی کہا کہ حکومت کے پاس ایودھیا میں دیوالی منانے کے لیے 137 کروڑ ہیں، لیکن آنگن باڑی عورتوں کے لیے نہیں ہیں۔ مردپولیس اہلکاروں نے ان خواتین پر کئی بار لاٹھی چارج کیایہ شرم کی بات ہے۔