ویر ار میں ایس آئی او، ممبئی ڈویژن کی جانب سے منعقد کیے جانے والے سوشل انٹرن شپ پروگرام میں طلباء اور سماجی تنظیموں سے شرکت اور تعاون کی گذارش

ایس آئی او، ممبئی ڈویژ ن سوشل ا نٹرن شپ کا اہتمام کرنے جارہی ہے جو آج سے بمقام ورار، کوپچر پاڑہ ، بتاریخ ۲۸ اکتوبر۲۰۱۷ بوقت دوپہر۱۲ بجے اور ۲۹ اکتوبر۲۰۱۷ بوقت دوپہر ۳ بجے سے شام ۳۰:۵ بجے تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام میں طلباء کو سوشل انتر پرینیورشپ ، ماحولیاتی منصوبے اور دوسرے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ آج ہمارا سماج مختلف مسائل کا شکار ہے۔ اگر ہم سماج کے اندر جاکر اس طرح کے پروگرام کریں تو ہم طلباء اور سماج کے بیچ کی دوری کو ختم کرکے ایک نئے سماج کی تشکیل کر سکتے ہیں۔ ان پروگرام کے ذریعے سے طلباء کو سماج کے مسائل معلوم ہوتے ہیں اور وہ اسے حل کرنے کے لیے اپنا وقت اور صلاحیت کو بہتر طور پر استعمال کرتے ہیں۔ انٹر ن شپ سے اْن کے اندر لیڈرشپ نظم و نسق اور وقت کا صحیح استعمال جیسی چیزیں پروان چڑھتی ہیں۔ اس پروگرام میں ۱۲ ویں جماعت کے طلباء ، ڈگری اور PhD کے طلباء بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ ایس آئی او ، ممبئی ڈویژ ن تمام طلباء اور سماجی تنظیموں کو اس پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دیتی ہے جس کا حصہ بن کر وہ سماج کے کئی مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔ سوشل ا نٹرن شپ میں حصہ لینے کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ قائم کریں : زبیر- 09970570140