سپریم کورٹ میں ضابطوں سے ہٹتے ہوئےعرضی گزار کو ہندی میں بحث کرنے کی چھوٹ ملی
نئی دہلی26اکتوبر:سپریم کورٹ نے ایک متاثرہ کے مفاد کو دھیان میں رکھتے ہوئے ضابطوں سے ہٹتے ہوئے اسے ہندی میں ہی اپنی فریاد سنانے کی آج چھوٹ دی اور اس کی درخواست بھی قبول کرلی۔جج جستی چلمیشور اور جج ایس ڈبلیو نظیرکی بنچ کے سامنے اترپردیش کے آگرہ میں رہنے والے راکیش دنوریا نے اپنی عرضی کے درج فہرست ہونے کے باوجود اس پر سماعت نہ ہونے کے سبب پیدا ہوئی پریشانی کو ہندی میں بتانا شروع کردیا۔عرضی گزار کا کہنا تھا کہ اس کی عرضی سماعت کے لئے فہرست میں شامل تو ہورہی ہے لیکن فہرست میں نیچے ہونے کی وجہ سے اس پر سماعت نہیں ہوپارہی ہے۔