کشمیر میں ایک ایس پی او کو ماری گولی

سرینگر26اکتوبرجنوبی کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے جموں کشمیر پولیس کے ایک اسپیشل پولیس افسر (ایس پی او) کو گولی مار کر زخمی کر دیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے کل رات شوپیاں شہر کے مضافات میں نیشنل کانفرنس کے ایک رہنما کے ایس پی او عاشق حسین کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے انہیں سرینگر بھیج دیا گیا ہے۔