داؤد کبھی ہندوستان لوٹے گا ،بھول جائیی سابق پولیس کمشنر ایم این سنگھ

ممبئی، 26 اکتوبر :ممبئی کے سابق پولیس کمشنر ایم این سنگھ نے آج کہا کہ وہ مفرور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو ملک میں واپس لائے جانے کا کوئی امکان نہیں کیونکہ وہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی گرفت میں ہے۔داؤد 1993 کے ممبئی بم دھماکوں میں اہم ملزم ہے۔ان بم دھماکوں میں 257 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 713 لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے۔سنگھ نے کہاکہ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ ہمیں اس کے جرائم کو بھول جانا چاہئے، لیکن یہ بھول جائیے کہ وہ کبھی ہندوستان لوٹے گا۔ پاکستان کسی بھی صورت میں اس کی اجازت نہیں دے گا۔ اگر اس نے ایسا کرنے کی کوشش بھی کی تو بھی وہ اسے مار دیں گے۔ داؤد آئی ایس آئی کی گرفت میں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ ان گروہوں کو مقامی رہنماؤں اور پولیس کا بھی تعاون ملا ہوا ہے۔سنگھ نے کہاکہ مجھے دکھ کے ساتھ یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ جب میں ممبئی دھماکے کے معاملے کی تحقیقات کر رہا تھا تو میں نے محسوس کیا کہ دو پولیس افسران کا ان گروہوں کے ساتھ منسلک ہے۔ میں نے ان کو برطرف کر دیا اور یہ بہت بدقسمتی ہے۔