آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ خو اتین و نگ کی جانب سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

نئی دہلی،25؍اکتوبر : آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ خو اتین و نگکی جانب سے تامل ناڈو کے مشہور شہر میل وشارم میں ایک روزہ سیمینار بعنوان ’’ملک میں اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ شریعت میں خواتین کی ذمہ داریاں‘‘ بتاریخ ۲۶؍اکتوبر ۲۰۱۷ء بروز جمعرات بوقت: ۲؍بجے دن بمقام کے ایچ گرلز اسکول میل وشارم منعقد ہورہا ہے۔اس سیمینار میں خطبہ استقبالیہ محترمہ اے امیر النساء صاحبہ رکن مسلم پرسنل لا بورڈ پیش کریں گی۔ مولانا مفتی شفیق احمد صاحب شیخ الحدیث دارالعلوم بروڈہ کا افتتاحی خطاب ہوگا۔ محترمہ ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ مسؤلہ شعبہ خواتین مسلم پرسنل لا بورڈ کا خصوصی خطاب ہوگا۔ذمہ داران تنظیم العلماء میل وشارم ویلور ڈسٹرکٹ نے خواتین و طالبات سے کثیر تعداد میں اس اہم سیمینار میں شرکت کی گذارش کی ہے