گجرات الیکشن میں کانگریس سے نزدیکیاں بھاری پڑتی نظر آرہی ،ہاردک پٹیل اورلال جی پٹیل کی مشکلیں بڑھیں، عدالت نیغیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا،جومجھے کانگریس کے ایجنٹ کہتے ہیں،وہ بی جے پی کے ایجنٹ ہیں

احمد آباد،25؍اکتوبر کانگریس سے نزدیکیاں بڑھا رہے گجرات کے اہم لیڈر ہاردک پٹیل کی مشکلیں الیکشن سے پہلے ہی بڑھنے لگی ہیں۔کورٹ نے ہادک پٹیل اور لال جی پٹیل کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔بدھ کو گجرات کے وسنگر سیشنس کورٹ نے بغاوت کی صورت میں ان کے خلاف وارنٹ جاری کر دیا۔اس کیس کی سماعتوں کے دوران دلی کورٹ میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ یہ معاملہ سال 2015 کا ہے، جب پاٹیدارضمانت کمیٹی کی ریلی کے دوران ایک بی جے پی ممبر اسمبلی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔ وسنگر سیشنس کورٹ کے جج وی پی اگروال نے پاٹیدار تحریک کمیٹی کے کنوینر ہادک پٹیل، سردار پٹیل گروپ (ایس پی جی) کے کنوینر لال جی پٹیل اور پانچ دوسرے کے خلاف وارنٹ جاری کیا۔ان لوگوں کو پہلے اس معاملے میں ضمانت مل گئی تھی۔ریزرویشن تحریک کے لیڈر نے آج اپنے وکیل راجندر پٹیل کے ذریعے، مصروف شیڈول کا حوالہ دیتے ہوئے ذاتی پیشی سے چھوٹ دینے کا مطالبہ سے منسلک عرضی دائر کی تھی لیکن عدالت نے اسے مسترد کر دیا۔اس سے پہلے ہادک پٹیل نے احمد آباد کے ایک ہوٹل میں پیر کو کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی خبر کو غلط بتایا تھا۔ انہوں نے نیوز چینلز پر دکھائے گئے سی سی ٹی وی فوٹیج پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک 5 اسٹار ہوٹل کا سی سی ٹی وی فوٹیج لیک کس طرح ہو سکتا ہے؟ ہاردک نے کہا کہ میں راہل گاندھی جی سے نہیں ملا ہوں، لیکن میں جب بھی راہل گاندھی سے ملوں گا، پورے ہندوستان کے سامنے اعلان کرکے ملوں گا۔ میں ان سے ان کے اگلے گجرات دورے کے دوران ملوں گا۔ ہاردک پٹیل اس سے پہلے گجرات میں کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت سے ملے تھے۔انہوں نے انہیں کانگریس کا ایجنٹ کہنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں پر حملہ کیا۔ ایک اور ٹویٹ کرکے انہوں نے کہاکہ جو یہ کہتے ہیں کہ میں کانگریس کا ایجنٹ ہوں، وہ اصل میں بی جے پی کے ایجنٹ ہیں۔بی جے پی کے لیڈرکیاکہتے ہیں، میں اس پر توجہ نہیں دیتا۔