مسلم طلبہ و نوجوانوں میں دعوتی جذبے کو ابھارنے کے لیے ایس آئی او ممبئی کی جانب سے دعوتی ورکشاپ کا انعقاد

۲۲ اکتوبر، بروز اتوار ،آمنا سامنا میڈیا ؍ ایس آئی او ممبئی نے دعوتی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ اس ورکشاپ کا مقصدیہ تھاکہ مسلم طلبہ و نوجوانوں میں دعوتی جذبے کو ابھارا جائے ۔ قرآن میں امت مسلمہ کو امت وسط کہا گیا ہے جس کی بنا پر ہم کو پوری انسانیت کے سامنے اسلام کے علمبردار بن کر کھڑے ہونا ہے۔ ورکشاپ عصر بعد تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا ۔ ورکشاپ کے کنوینر برادر یوسف ( دعوہ سیکریٹری، ایس آئی او ، ممبئی ) نے ورکشاپ کے مقصد پر روشنی ڈالی اور اس کے بعد دعوت کی اہمیت پر جناب عبدالسمیع ( سابق دعوت سیکریٹری حلقہ مہاراشٹر جماعت اسلامی ہند) نے تقریر کی۔ انھوں نے قرآن اور سیرت کے حوالے سے دعوتی ذمہ داری کو واضح کیا اور کہا اگر ہم نے یہ کام نہیں کیا تو اللہ تعالی کی طرف سے ہم پر لعنت ہوگی اور آخرت میں ہمیں اس کا جواب دینا ہوگا۔
مغرب بعد جناب مظفر انصاری (دعوت سیکریٹری ممبئی جماعت اسلامی ہند) نے مختلف مذاہب پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اسلام کی دعوت دینے کے دوران ہمیں مدعو کی مذہب کے بارے میں معلومات ہونی چاہیے تاکہ ہم اپنی دعوت موثر انداز میں پہنچا سکے۔
آخری میں جناب عبدالسمیع نے دعوت کے طریقے کار پرگفتگو کی اور بتایا کہ ہمیں دعوت حکمت، تدبیر اور اچھے انداز میں دینا چاہیے۔ ہم برادران وطن کے خیر خواہ بنں اوردعوت کو آج کے مسائل کی روشنی میں پیش کرنے کی کوشش کریں.
برادر حسن (ایس آئی او ممبئی جنرل سیکریٹر ی) کے اظہار تشکرکے بعد اجتماعی دعا پر ورکشاپ کا اختتام ہوا۔