وسندھرا راجے سندھیا کے بل پر را ہل گا ندھی کا تیز وار ہم اکیسویں صدی میں جی رہے ہیں 2017ہے 1817نہیں : راہل گاندھی

نئی دہلی22اکتوبر
کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے ایک متنازع آرڈیننس کے متعلق راجستھان کی وزیراعلی وسندھرا راجے کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ میڈم! ہم اکیسویں صدی میں جی رہے ہیں یہ 2017ہے ،1817نہیں ہے ۔ انہوں نے قانونی ماہرین کی رائے میں راجستھان ریاست آرٹیکل آرٹیکل کے عنوان سے ایک اسٹوری بھی ٹیگ کی ہے ۔راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں عاجزی سے کہنا چاہوں گا کہ ہم اکیسویں صدی میں جی رہے ہیں یہ 2017ہے 1817نہیں ہے ۔ خبروں کے مطابق اس آرڈیننس میں قانونی حکام اور عوامی خدمت گاروں کے خلاف تفتیش پر پابندی ہے ۔ اور میڈیا کے لیے بھی اس میں ممانعت کی شق ہے ۔ پیر کے روز راجستھان اسمبلی کے اجلاس میں راجستھان حکومت ایک بل متعارف کرا رہی ہے جس میں تمام ایم پی ، ایم ایل اے ، قانون ساز ، ججوں اور افسران کو ایم یونیٹی دی جائے گی۔ان کے خلاف پولس یا عدلیہ میں شکایت آسان نہیں ہوگی ۔ سی آر پی سی میں تر میم کے اس بل کے بعد حکومت کی منظوری کے بغیر کسی طرح کی کوئی شکایت درج نہیں کی جا سکتی حتی کہ جب تک ایف آئی آر نہیں ہوتا اس وقت میڈیا میں کسی طرح کی کا کوئی پریس نوٹ بھی نہیں دیا جا سکتا ۔ اس طرح کے واقعات میں کسی کے نام درج کرنے یا لینے پر دو سال کے قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے ۔ اس بل کے مطابق جج یا عوامی ملازم کی کسی بھی کارروائی کے خلاف خواہ وہ اس کی ڈیوٹی کے دوران ہی کیوں نہ ہو عدلیہ کے ذریعہ ایف آئی آر بھی نہیں کرسکتے ۔ تمام حالات و واقعات میں سرکاری اجازت و منظوری لازمی ہوگی ۔