اے ٹی ایم میں لوٹ سازش میں شامل چار افراد کو گرفتار کیا گیا

شیلانگ22 اکتوبر :میگھالیہ کے ویسٹ گارو ہلس ضلع میں اے ٹی ایم سے 39 لاکھ روپے سے زیادہ کی لوٹ کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس کے ایک سینئر افسر نے آج بتایا کہ اہم ملزم وجے دیو ناتھ اے ٹی ایم میں نقد رقم ڈالنے کا کام کرنے والی کمپنی کا ملازم ہے، سب سے پہلے اسے اس کے کرائے کے گھر سے حراست میں لیا گیا اور لوٹا ہوا مال بھی برآمد ہو گیا ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (ویسٹ گارو ہلس) کمار نے کہا کہ اے ٹی ایم لوٹ سازش میں شامل چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دیوناتھ ایس بی آئی کے اے ٹی ایم میں نقد رقم ڈالنے کی ذمہ داری تھی۔ اسے منگل کی رات ہوئی مبینہ لوٹ پاٹ کے الزام میں تین دیگر کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے ۔