سیاست میں نہیں آؤں گا،بی جے پی کو شکست دینے کی کوشش جاری رہے گی: ہاردیک پٹیل

نئی دہلی،22اکتوبر :گجرات میں ڈرامائی انداز میں پٹیل ریزرویشن تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل کے اہم ساتھی ورون اور ریشما پٹیل کے حکمران بی جے پی جماعت میں شامل ہونے کے بعدہاردک پٹیل کے تیورنرم پڑ گئے ۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ہارڈک پٹیل نے کانگریس کے لئے نرمی اور بی جے پی کے لئے شدت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہاردیک پٹیل نے سیاست میں آنے کے لئے کانگریس پارٹی کی طرف سے مدعو کئے جانے کے تعلق سے بھی بات کی ۔ہاریک پٹیل نے کہا کہ کانگریس نے مجھے دعوت دی ہے لیکن سیاست میں نہیں آؤں گا، لیکن ہاں یہ ضرور ہے کہ میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے کام کرتا رہوں گا، اتنا ہی نہیں بی جے پی کو لے کر دلوں میں اشتعال ہے ۔ کانگریس بی جے پی سے اچھی پارٹی ہے ، بی جے پی ایک فرقہ وارانہ سیاست کرنے والی جماعت ہے جب کہ کانگریس جمہوری خطوط پر سیاست کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ ہاردک پٹیل نے اپنے قریبی رہے ورون پٹیل اور ریشما پٹیل پر بھی تنقید کی ہے ، ہاردک پٹیل نے ان کو غدار قرار دیا اور کہا کہ وہ غدار ہیں جو کل تک بی جے پی کی مخالفت اوراس کو گالیاں دیتے تھے وہ اب بی جے پی کے ہاتھوں بک چکے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی او بی سی پر بات چیت کرتے ہوئے ہاردک پٹیل نے کہا ہے کہ او بی سی کے لوگ بھی غریب ہیں۔انہیں نقصان نہیں پہنچایا جانا چاہئے ان کی ترقی اور بہبود کیلئے راہیں نکالی جا سکتی ہیں ۔ واضح ہو کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی اکتوبر مہینے میں تیسری بار گجرات کا دورہ کر رہے ہیں ۔ جہاں ’’رورو‘‘ پھیری سیوا کا آغاز کریں گے اسے پی ایم کا ڈریم پروجیکٹ بھی کہا جا رہا ہے۔