بہارمیں انسانیت شرمسار حیوانیت کی ساری سرحدیں عبور کردی بس ڈرائیور نے بس عملہ کے ساتھ کی اجتماعی عصمت دری ،ر مفرور دیگر افراد کی تلاشی مہم چل رہی ہے جس کے لیے جگہ جگہ چھاپہ ماری جاری
حاجی پور،22اکتوبر :ملک میں جہاں ایک نئے بھارت کا خواب دیکھا جا رہا ہے ، خواتین کے تحفظ کیلئے نئے نئے نعرے لگائے جا رہے ہیں ،نئی نئی عبارت لکھی جا رہی ہے اور ہمارے ملک کے بر سراقتدار لیڈران عوام کو ’’ اتم بھارت ‘‘ کے سبز باغ دکھا رہے ہیں جس بہار کو بھاجپا کے اتحاد سے ’جنگل راج ‘ سے نجات دلائی گئی ہے اسی بہار کے پٹنہ سے محض 30کیلو میٹر دور حاجی پورمیں نئے بہار کی منحوس تصویر دیکھنے کو ملی جہاں بس میں سوار ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر بس ڈرائیور نے اپنے دیگر بس معاونین کے ساتھ مل کر اجتماعی جنسی زیادتی کی ۔یہ واقعہ حاجی پور میں شہری تھانہ حلقہ کے تحت کیلا بازار باندھ پر پیش آیا ، متاثرہ خاتون بس کے ذریعہ پٹنہ جا رہی تھی ۔ حاجی پور ر ریلوے اسٹیشن پولیس سربراہ عمران عالم نے اس دلدوز واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ واقعہ خاتون کے ساتھ اس وقت ہوا جب وہ گاڑی پر سوار ہو کر پٹنہ جا رہی تھی ۔ بس ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور مفرور دیگر افراد کی تلاشی مہم چل رہی ہے جس کے لیے جگہ جگہ چھاپہ ماری جاری ہے ۔