مکہ میں ٹیکسی چلانے کی اجازت صرف سعودی شہریوں کو ہو گی ۔
ریاض21اکتوبر:سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر نے حکم جاری کیا ہے کہ مکہ میں اب ٹیکسی صرف سعودی شہری ہی چلا سکیں گے۔ وہ جدہ گورنر ہاؤس میں نائب وزیر محنت کی موجودگی میں ملازمتوں کی سعودائزیشن کے پروگرام کا افتتاح کر رہے تھے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہزادہ عبداللہ بن بندر نے اس امر پر زور دیا کہ مکہ میں ٹیکسی چلانے چلانے کی اجازت صرف سعودی شہریوں کو ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر حج وعمرہ سیزن کے دوران یہ استحقاق صرف سعودی شہریوں کو حاصل ہو گا، کوئی دوسری شہریت کا حامل فرد مکہ میں ٹیکسی چلانے کا مجاز نہ ہو گا۔