آروشی۔ ہیمراج قتل میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو ہیمراج کے اہل خانہ سپریم کورٹ کادروازہ کھٹکھٹائیں گے
نئی دہلی20اکتوبر،آروشی۔ ہیمراج قتل میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو ہیمراج کے لواحقین چیلنج کرنے کی تیاری میں ہیں۔ ہیمراج کے خاندان کے مطابق نو سال بعد بھی، اس معاملے میں اس کو انصاف نہیں ملاہے۔خاندان کے مطابق سی بی آئی اگر سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج نہیں کرتی ہے تو وہ خود ہی ملک کی سب سے بڑی عدالت کے سامنے انصاف کا مطالبہ کریں گے۔ہیمراج کے خاندان کے وکیل نریش کمار یادو نے آج تک سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے کچھ دن تک انتظار کریں گے کہ سی بی آئی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتی ہے یا نہیں، اگر اگلے چند میں نہیں کرتی ہے تو ہم اپنے حقوق کا سپریم کورٹ میں استعمال خودہی کریں گے۔تکنیکی طورپرCBI کے پاس فیصلہ آنے کے دن سے لے کر نوے دن کا وقت ہے، جس کے اندر وہ راجیش تلوار اور نپور تلوار کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ جا سکتی ہے، لیکن ابھی تک سی بی آئی نے کوئی فیصلہ نہیں لیاہے۔ ہیمراج کے خاندان نیپال کے ایک گاؤں میں غربت کے ساتھ جدوجہدکررہا ہے۔خاندان میں بیمارماں، بیوی اورایک بیٹا ہے۔ ہیمراج کی موت کے بعد خاندان میں کوئی بھی کمانے والانہیں ہے، ایسے میں خاندان کی اقتصادی حالت انتہائی خراب ہے۔