ڈیجیٹل انڈیاکے تحت۱۹۲۰تک گاؤں ،دیہات میں وائی۔ فائی سروس پہنچانے کے لیے ٹینڈر جاری کرے گی سرکار

نئی دہلی،20؍اکتوبر،ڈیجیٹل انڈیا کے خواب کو پورا کرنا سرکاری کی اولین ترجیح ہے۔گاؤں ،یہات تک انٹرنیٹ پہنچانے کیلئے ٹیلی کام شعبہ ایک ہفتے کے اندر وائی ۔ فائی کیلئے ٹینڈر جاری کرنیوالا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 2019 تک سبھی گرام پنچایتوں تک وائی ۔ فائی سروس کیلئے ٹینڈر جاری کیا جائیگا ۔ جس کی قیمت تقریباً3,700کروڑ ہوگی۔اس پروجیکٹ کے تحت حکومت سال کے آخر تک 1 لاکھ گرام پنچایتوں میں 1 جی بی پی ایس کی اسپیڈ سے براڈبینڈ سروس شروع کرنا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ہفتے ٹینڈر سے جڑی سبھی جانکاریاں پختہ کر لی جائیں گی۔فوراً ہی ٹینڈر جاری کر دیا جائیگا۔ پلان کے مطابق ایک سال کے اندر 1 لاکھ گاؤں میں وائی ۔ فائی سروس شروع کرنا ہے۔ اور بچی ہوئی گرام پنچایتوں میں 2019 تک۔وائی ۔ فائی نیٹورک بھارت نیٹ ورک پروجیکٹ کا حصہ ہے جسکا مقصد سبھی گرام پنچایتوں تک براڈبینڈ پہنچانے کیلئے آپٹکل فائبربیسڈانفراسٹرکچر تیار کرنا ہے۔ نئی ٹیلی کام پالیسی کے تحت حکومت کی پالیسی2022 تک ریگولرانٹرنیٹ 30 کروڑ سے بڑھاکر 70 کروڑ لوگوں تک پہنچانیکی ہے۔