بہارکے سی ایم نیتش کمار کے نالندہ میں سرپنچ کی شرمناک حرکت، ایک شخص کو دی تھوک چاٹنے کی سزا

نئی دہلی ،20؍اکتوبر،بہارکے سی ایم نیتش کمار کے نالندہ میں ایسی حرکت کیمرے میں قید ہوئی ہو جو شرمسار کر دینے والی ہے۔ ذرائع کے مطابق نالندہ کے نورسرائے کے اجے پورپنچایت میں مہیش ٹھاکر نام کے آدمی کی مکھیا کے لوگوں نے پکڑ لیا اور اس کی بے عزتی کی۔مہیش ٹھاکر سرکاری منصوبہ کا فائدہ لینے کیلئے مکھیا کے گھر پہنچے تھے۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ بنا درواجا کھٹکھٹائے وہ مکھیا کے گھر پہنچے تھے اسی بات کو لے کر مکھیا اور اس کے لوگ بھڑک گئے، عورتوں سے انکی پٹائی کرائی گئی اور تھوک چٹوایا گیا۔وزیر اعلیٰ نتیش کمارکے گھر کے نالندہ ضلع کے نورسرائے کے تحت اجے پور پنچایت کے مکھیا اور اس کے گرگو کی دبنگئی سامنے آئی ہے۔مکھیا کے ذریعے طالبانی فرمان جاری کرتے ہوئے گاؤں کے ہی مہیش ٹھاکر کو مکھیا کے گھر کام سے پہنچنا مہنگا ثابت ہوا۔