کانگریس نے اظہرالدین کو تلنگانہ سے الیکشن لڑنے کے لیے مدعو کیا

حیدرآباد ،20؍اکتوبر 2019میں ہونے والے انتخابات کولڑنے کے لیے سیاسی حکمت عملی تیز ہوگئی ہے۔کانگریس پارٹی نے پہلے کرکٹر محمد اظہرالدین کو صوبے میں ہونے والے لوک سبھا یا اسمبلی انتخابات لڑنے کیلئے مدعوکیا ہے۔کانگریس کی ریاستی کائی کے چیئرمین این اتم کمار ریڈی نے کہاکہ ہم اظہرالدین کو مدعو کر رہے ہیں۔ریڈی نے کہا کہ پہلے کرکٹر کی طرف سے تلنگانہ میں متحرک ذمہ داری نبھانے کیلئے اپنی دلچسپی ظاہرکرنے کے بعد انہوں نے اظہرالدین کو مدعوکیا ہے۔ اظہرالدین نے کہا کہ اگر ہم پھر ایک ساتھ ملکر کام کریں تو ہماری کانگریس حکومت تلنگانہ میں آئیگی ۔اظہرالدین کی طرف سے آئے اس بیان کے بعد ریڈی نے کہاکہ میں تلنگانہ میں آپ کومدعوکر رہا ہوں۔آپ ایم پی یا ایم ایل اے جو بھی انتخابات لڑنا چاہتے ہیں،لڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی کانگریس تلنگانہ میں اظہرالدین کو انتخابات میں کھڑا کرنا چاہی گی اور پارٹی یہ بھی چاہتی ہے کہ وہ انتخابات کی تشہیر بھی کریں۔ حیدرآباد کے رہنے والے اظہرالدین اتر پردیش کے مرادآباد سے کانگریس کے ایم پی بھی رہ چکے