سہارنپوراسلامیہ ڈگری کالج میں سرسید ڈے پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
سہارنپور (احمد رضا) شہر کے واحداسلامیہ ڈگری کالج کے وسیع ہال میں آج صبح سر سید علی خان کے 200 ویں یومِ پیدائش پر سرسید ڈے پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، اس موقع پر اسلامیہ ڈگری کالج کی طالبات اور طالب علموں نے اپنی اپنی اہلیت کے حساب سے سر سید علی خان کے حیات پر اور انکے علمی کارناموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی سینکڑوں طلباء نے اپنے اپنے انداز میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سر سید علی خان کو اپنے اپنے طور پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی اعلیٰ علمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج سر سید خان کی دین ہے کہ ہم مسلم بچے لاکھوں کی تعداد میں اے ۔ایم۔یو سے فراغت حاصل کرنے کے بعد پوری دنیا میں سائنس ، سوشل ، وکالت اور انجینیئر نگ کے میدان میں اپنا لوہامنوا رہے ہیں، مغربی ممالک میں اور ایشیاں کے بیشتر بڑے شہروں میں اے ۔ ایم۔ یو کے طالب علموں نے علی گڑھ سے علم سیکھ کر ادب ، تہذیب ، آپسی بھائی چارے اور اہلیت کی جو مثالیں پیش کی ہیں آج ان علاقوں میں انکا ثانی نہیں ہے۔ اسلامیہ ڈگری کالج میں سر سید علی خان کے یوم پیدائش پر جو شاندار تقریب منعقد کی گئی اس کے لئے جہاں ڈاکٹر شاہد زبیری اور صوفی عارف داد کے مستحق ہیں وہیں بی ۔اے میں زیر تعلیم طالب علم عبدالباسط ، شبینہ پروین ،شاہین غازی اور راجداں بیگم، راشدہ بیگم، شاہین میراج اور شاہزیب خان کی تقاریر کو سراہتے ہوئے کالج کے اسٹاف میں سبھی درجن بھر بڑے اسکول کالجوں کی انتظامیہ کو اور وہاں کے پرنسپل صاحبان کو مبارکباد دی اس تقریب میں خاص طور پر ایل پائن اسکو ل ، سرسید میموریل اسکول، مسلم گرلس کالج اور براؤن وڈ پبلک اسکول کے بچوں کو اعزاز کے لئے چنا گیا، تقریب کے آخر میں نظامت کر رہے صوفی عارف نے اور اسلامیہ ڈگری کالج کے اسٹاف نے بہار سے آئے کالج کے اسٹاف اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔