امام باڑہ میونسپل سیکنڈری اسکول، ممبئی جنوبی ممبئی کے تعلیمی ادارہ امام باڑہ میو نسپل سیکنڈری اسکول، جو کہ ۱۹۶۳ ؁ ؁ء میں قائم ہوا ہے اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے زیرانتظام ہے۔

امام باڑہ میونسپل سیکنڈری اسکول، ممبئی
جنوبی ممبئی کے تعلیمی ادارہ امام باڑہ میو نسپل سیکنڈری اسکول، جو کہ ۱۹۶۳ ؁ ؁ء میں قائم ہوا ہے اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے زیرانتظام ہے۔
جنوبی ممبئی میں واقع یہ تعلیمی ادارہ جہاں پر جماعت پنجم سے جماعت دہم تک معقول تعلیم دی جاتی ہے۔اس ادارہ کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کہ احاطے میں امام باڑہ پرائمری اسکول، آر۔سی۔ امام باڑہ ڈیڈ کالج برائے گرلس اور عائشہ بائی ٹرسٹ کا دفتر بھی واقع ہیں۔اسکول کے صدر مدرس جناب احمد شاہ سر۲۰۱۳ ؁ء سے اسکول کی مزید ترقی و تربیت کے لئے کوشاں ہے۔اساتذہ کی محنت اوتعاون سے اسکول ترقی کی طرف گامزن ہے۔ فی الحال امام باڑہ میونسپل سیکنڈری اسکول میں ۳۵۰ (ساڑھے تین سو) سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ اور ۹،اساتذہ درس وتدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
*اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے طلبہ و طالبات دھاروی، سائن ، گوونڈی سے آتے ہیں۔ طلبہ و طالبات کو اسکول آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس بات کو محسوس کرتے ہوئے اسکول نے بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ لیا۔
عائشہ بائی ٹرسٹ اور اسکول کے ٹیچرس کے مالی اشتراک سے یہ بس سروس گذشتہ دو سال سے جاری ہیں۔ کل چار(۴) بسوں کا نظم اسکول کی جانب سے کیا گیا ہے۔ یہ بسیس جو صرف اسکول کے طلبہ و طالبات کے لیے ہیں وہ بالکل مفت ہے۔طلبہ و طالبات سے اس کے لئے کوئی فیس نہیں لی جاتی ہیں۔
*گذشتہ تین سالوں سے سالانہ پروگرام بڑے ہی تزک سے منایا جارہا ہے۔
*گذشتہ دو سالوں سے تعلیمی نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اسکول کی طالبات نے نہایت ہی محنت اور لگن سے تاریخ و شہریت، جغرافیہ، انگریزی، حساب کے ماڈل اور چارٹس بنائے تھے۔ اس کے لئے وسیم سر، نادرہ مس، انجم مس، روبینہ مس، عمران سر اور اسلم سر نے طالبات کی رہنمائی کیں۔
*طالبات کی تحریری صلاحیتوں میں ارتقاء اور ان کی فکری، ذہنی،اسلامی معلومات میں اضافے کے لئے وال میگزین کا اجراء اسکول کے صدر مدرس جناب احمد شاہ سر کے ہاتھوں سے ہوا۔ اس وال میگزین کا نامحجاب ہے۔
* اسکول کی طالبات کو مفت میں سلائی سکھائی جاتی ہیں۔
۲۰۱۳ ؁ء سے اسکول کا نتیجہ اور کل طلبہ و طالبات
ایس ایس سی نتیجہ
کل طلبہ و طالبات
سال
۷۵
۲۱۶
۲۰۱۳ ؁ء
۷۰
۲۱۷
۲۰۱۴ ؁ء
۸۷
۲۳۱
۲۰۱۵ ؁ء
۷۷
۳۵۰
۲۰۱۶ ؁ء
امام باڑہ میونسپل سیکنڈری اسکول کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ میونسپل کے اردو سیکنڈری اسکولس میں واحد ایسا اسکول ہے جو سوشل میڈیا سے جڑاہوا ہیں اور سرپرست سے اس کے ذریعہ ہمیشہ رابطے میں رہتا ہے۔اس کا اپنا ایک موبائل ایپ ہے جو صرف والدین اور سرپرست کے لیے ہیں، فی الحال یہ ایپ محدود وسائل ہی مہیا کررہا ہے۔ اسکول کا اپنا بلاگ ہے۔ imamwadasec.blogspot.in ۔ اسکول کا فیس بک اکاونٹ www.facebook.com/Imambada.School ہے۔ یو ٹیوب پر Imambada.School کے نام سے اکاونٹ ہے۔
اسکول کا پتہ: امام باڑہ میو نسپل سیکنڈری اسکول، نزد صابو صدیق ہاسپٹل، مغل مسجد کے سامنے ، امام باڑہ روڈ، بھنڈی بازار، ممبئی ۔ ۴۰۰۰۰۹
رابطہ: 9422369794 (واٹس اپ نمبر) 022-23704640