تزکیہ کیمپ کی ابتداء تلاوتِ قرآن کے بعد ناظمِ کیمپ، جناب فیض میمن کے افتتاحی کلمات سے ہوئی جس میں اْنہوں نے کیمپ کے اغراض ومقاصد بیان کیے۔ تزکیہ کیمپ کا موضوع سورۃ آل عمران کی آیت، ” رہی یہ دْنیا، تو یہ محض ایک ظاہر فریب چیزہے۔” رکھا گیا تھا۔ جناب عابد اطہر (رْکن، جماعتِ اسلامی ہند،ممبئی) کے ذریعے سورۃ آل عمران کے اسی موضوع پر مطالعہ قرآن پیش کیا گیا اور مجموعی طور پر قیام الیل، تہجّداور زیارتِ قبور کااہتمام کیاگیا ۔جس کے ذریعے اِنفرادی عبادات کے ساتھ ساتھ آخرت کی یاد کو تازہ کیا گیا۔
کیمپ کے دوسرے دن کی شروعات، جناب حسن شیخ (سیکریٹری، ایس آئی او، ممبئی) کی درسِ حدیث، امیراور مامور کے تعلق کی نوعیت اس عنوان پر ہوئی۔ جس میں امیر کی خاص خوبی بتائی گئی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک آرزو تھی کہ میں جب اپنے کسی صحابہ سے ملو تو میرا دل اس کے لیے صاف ہو۔ اس کے بعد ایس آئی او، ساؤتھ مہاراشٹرا کے صدر جناب سلمان احمد نے جذبہء قربانی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مال واولاد کی محبت اللہ سے زیادہ ہو جائے تب وہ مال و اولاد بھی فتنہ ہے۔ جناب عبید الرحمٰن (صدر ، ایس آئی او، ممبئی) نے تنظیمی سفر کے لیے سیرت کی روشنی میں مختلف اہداف بتاتے ہوئے دعوتِ دین کو لوگوں تک منتقل کرنیکو کہا اور اْس میں آنے والے در پیش مسائل اور اْس کے حل پیش کیے۔ جناب وسیم شیخ(ممبر ڈویژنل ایڈوائزری کونسل) کے زیرِ نگرانی حاضرینِ جلسہ کے درمیان باہمی تعلقات پر گروپ ڈسکشن لیا گیا اور تزکیہ کیمپ کا اختتام جناب سلمان احمد کے صدارتی خطاب کے بعد اجتماعی دعا سے ہوا۔