ایس آئی او، ممبئی کی جانب سے دو روزہ تزکیہ کیمپ رہی یہ دنیا، تو یہ محض ایک ظاہر فریب چیز ہے (سورۃ نمبر 3 ، آیت نمبر 185)
ممبئی ۱۳ ،اکتوبر :ایس آئی او، ممبئی کی جانب سے دو روزہ تزکیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا موضوع رہی یہ دنیا، تو یہ محض ایک ظاہر فریب چیز ہے (سورۃ نمبر 3 ، آیت نمبر 185) رکھا گیا ہے۔ اِس میں قرآن وحدیث کی روشنی میں فکر انگیز گفتگو کی جائے گی۔ علاوہ ازیں مقررہ عنوانات ۱) جذبہ قربانی،اہمیت،ضرورت اور اْخروی فوائد ۲) تنظیمی سفر، اہداف،مسائل اور حل ۳) باہمی تعلقات ۴) مطالعہ قرآن (سورۃ آل عمران آیت ۴۸۱ سے ۹۸۱تک) کے تحت جماعتِ اسلامی ہند ممبئی کے رکن جناب عابد اطہر، ایس آئی او ساؤتھ مہاراشٹرا کے صدر محمد سلمان احمد، ممبئی ڈویژن کے صدر کے عبیدالرحمٰن اور دیگر مقررین ، حاضرین جلسہ سے خطاب فرمائیں گے۔ در اصل ایسے پروگراموں کے انعقاد کا مقصد اپنی اندرونی اصلاح کے ساتھ ساتھ دینی شعور کواْجاگر کرنا ہوتاہے۔
مندرجہ بالا پروگرام بمقام جوہو قبرستان مسجد، سانتا کروز (ویسٹ)، بتاریخ ۴۱ اکتوبر بروز سنیچر بعد نمازِ عشاء سے ۵۱ اکتوبر بروز اتوار ظہر تک جاری رہے گا۔ اہلِ ذوق حضرات سے شرکت کی درخواست ہے۔
محمدحسن شیخ
(سیکریٹری، ایس آئی او، ممبئی)