پٹاخوں پرپابندی :مدھیہ پردیش کے وزیرنے اہالیان دہلی کوبھوپال مدعوکیا

بھوپال10اکتوبر: دہلی این سی آر میں دیوالی پر آتش بازی کی فروخت پر پابندی لگائے جانے کے ایک دن بعد مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ بھوپندر سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی والے چاہیں تو بھوپال میں آکر دیوالی منائیں اور آتش بازی کالطف اٹھائیں۔ انہوں نے کہاکہ مدھیہ پردیش میں لوگ پٹاخے چھوڑنے کے لیے مکمل آزادی رکھتے ہیں۔بھوپندرسنگھ نے کہاکہ اگردہلی کے لوگ ہم سے فون پر رابطہ کرکے یاخط بھیج کرکہیں گے کہ وہ دیوالی منانے کے لیے مدھیہ پردیش آنا چاہتے ہیں، تو ہم ان کے لئے بھوپال میں دیوالی کا تہوار منانے کاانتظارکریں گے۔مدھیہ پردیش کے ماحول کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہاکہ اندورملک کے سب سے صاف شہروں میں پہلی جگہ ہے، جبکہ بھوپال دوسرے نمبرپرہے۔