بدعنوانی کے الزامات میں امت شاہ کے بیٹے کے خلاف جانچ سے سرکارکاصاف انکار تحقیقات کی ضرورت نہیں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ
نئی دہلی10اکتوبر:بدعنوانی کے خلاف بالکل عدم برداشت کے دعوے کرنے والی مودی حکومت نے امت شاہ کے بیٹے کے خلاف الزام کی جانچ سے بالکل انکارکردیاہے۔جب کہ اپوزیشن پارٹیوں کوالزام ہے کہ اپوزیشن لیڈروں کوتومحض الزام لگتے ہی سی بی آئی کے شکنجے میں دے دیاجاتاہے ۔واضح ہوکہ مودی دعوے کرتے رہیں کہ اب تک ان کی حکومت کے خلاف ایک روپیہ کابھی الزام نہیں لگاہے ۔حالانکہ مہاراشٹرمیں متعددبدعنوانیوں کے الزامات ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کے امت شاہ کے خلاف الزام بے بنیاد ہیں اور اس میں کوئی تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے۔ یہاں نیشنل انوسٹیوشن ایجنسی (این آئی اے) کا افتتاح کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ الزامات بے بنیادہیں۔