روہنگیابحران: سرحد پر سیکوریٹی کی توسیع

ایزل10اکتوبر:پڑوسی ملک میانمار سے روہنگیا کمیونٹی کا کوئی شخص غیر قانونی طور پر ریاست کی سرحد میں داخل نہ ہو سکے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے میزورم۔میانمار سرحد پر آسام رائفلز کی آٹھ اضافی کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔پولیس محکمہ کے اعلیٰ ذرائع نے یہ معلومات دی ہیں۔سرکاری افسر نے کہا کہ سینٹرکی ہدایات پرسیکیورٹی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایزل میں واقع بٹالین کواٹر کے اہلکاروں سمیت آسام رائفلزکی تین کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر تین کمپنیوں میں آسام، منی پور اور ناگالینڈ کے اہلکار شامل ہیں۔افسر نے تاہم شک ظاہر کیا ہے کہ روہنگیا میزورم میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے کیونکہ بدامنی کا شکار رصوبہ ریاست سے بہت دورہے۔