پرنسپل چراغ چکرورتی کے خلاف پولیس نے آبروریزی کا جرم درج کیا

بلاسپور10اکتوبر:چھتیس گڑھ کے بلاسپور ضلع میں ایک خاتون نے کالج کے پرنسپل پر آبروریزی کاالزام لگایاہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔بلاسپور ضلع کی اضافی پولیس سپرنٹنڈنٹ اور یونٹ کے انچارج میگھا ٹیمبھرکر نے بتایا کہ شہر کے کالج صدر اور انتظام ڈائریکٹر کالج کے پرنسپل چراغ چکرورتی کے خلاف پولیس نے آبروریزی کا جرم درج کیا کر لیا گیا ہے۔ٹیمبھرکرنے بتایا کہ سرکنڈا تھانہ علاقے رہائشی ایک45 سالہ خاتون ارسکیم بزنس نیٹ ورک کا کام کرتی ہے۔سی ایم ڈی کالج کے پرنسپل چکرورتی بھی اسی بزنس سے پارٹ ٹائم جڑے ہوئے ہیں۔ چکرورتی سرکنڈامیں ایک فلیٹ لے کر اس کام میں تعاون کرتے ہیں۔
چھ نومبرسے جموں وکشمیرحکومت جموں سے چلے گی