عدالت نے ہنی پریت کو تین دن کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا
پنچکولہ10اکتوبر: عدالت نے جیل میں بند ڈیرہ سچا سودا چیف گرمیت رام رہیم سنگھ کی قریبی ساتھی ہنی پریت کی پولیس ریمانڈ کی مدت آج13اکتوبر تک کے لئے بڑھا دی۔عصمت دری کے ایک معاملے میں ڈیرہ سربراہ کوقصوروارٹھہرائے جانے کے بعدہوئے تشددکے سلسلے میں ہنی پریت کوگرفتارکیاگیاہے۔ہریانہ پولیس نے پرینکا تنیجا (36 سال) عرف ہنی پریت کی اورنودنوں کے لیے ریمانڈمانگی تھی۔ہنی پریت اپنے کو ڈیرہ کی گودلی ہوئی بیٹی بتاتی ہیں۔ہنی پریت کے وکیل ایس کے گرگ نروانا نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ روہت کی عدالت میں سماعت کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے نودنوں کی ریمانڈکی مانگ کی تھی۔لیکن عدالت نے دلیلیں سننے کے بعدہنی پریت کوتین دن کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا۔